مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل کی جانب سے TET اور DSC کی تیاری پر خصوصی تربیتی اجلاس

ورنگل :

(اپنا ورنگل)
مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل کے زیر اہتمام 2 نومبر بروز اتوار صبح 10 بجے تا 1 بجے تک بمقام آئیڈیل گرلس ہاسٹل، عیدگاہ ہنمکنڈہ کے میٹنگ ہال میں TET اور DSC سے متعلق اگاہی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس مخصوص اجلاس کو تجربہ کار استاذ محمد عبدالمقتدر، موظف ٹیچر، شرکت کریں گے۔ وہ 2022 سے TET اور DSC کے اردو میڈیم امیدواروں کے لیے آن لائن مفت کوچنگ کلاسس کا اہتمام کر رہے ہیں۔  اس پروگرام میں موصوف TET سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے کے علاوہ برسر روزگار اساتذہ کرام کی رہبری فرمائیں گے۔

منتظمین کی جانب سے خواہشمند اساتذہ اکرامTET اور DSC کے امیدواروں سے شرکت اور زرین موقع سے استفادہ کی درخواست کی گئی ہے۔ پروگرام میں شرکاء کے ازالہ کا وقت فرہم کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246324135 فون نمبر پر رابطہ کریں۔

News Source : M.F. Baig Riaz