(اپنا ورنگل)
ورنگل میں قاسم دولہا و شیرپورہ نوجوانوں کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ گیارہویں شریف کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی طور پر گریٹر ورنگل کے24 ڈویژن کہ فارورڈ بلاک پارٹی کہ امیدوار حکیم نوید نے شرکت کی۔اس موقع پر نوجوانوں کی جانب سے حکیم نوید کی شال پوشی کی گئی۔ اس پروگرام میں عماد الدین، صدیق شریف، صمدانی، معین، فیاض، اور دیگر موجود تھے۔
News Source : M۔F۔ Baig Riaz

Visited 283 times, 283 visit(s) today
