ایم پی پی یو پی ایس اوٹکور (اردو میڈیم) میں سائنس فیر کا انعقاد؛ طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ۔

Science Fair held at MPPUPS Utkoor (Urdu Medium); students showcase their creative talents

(اپنا ورنگل)

​اوٹکور :

ایم پی پی یو پی ایس (اردو میڈیم) اوٹکور میں طلباء کی سائنسی سوچ کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پروقار ‘سائنس فیر’ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا باضابطہ افتتاح منڈل ایجوکیشنل آفیسر (MEO) اوٹکور، کے مادھوی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔سائنس فیر کے دوران اسکول کے طلباء نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے 30 سے زائد دلچسپ تجربات اور پراجیکٹس پیش کیے۔

طلباء کی جانب سے تیار کردہ ماڈلز نے حاضرین اور مہمانوں کو کافی متاثر کیا، جس سے ان کی محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کی جھلک نمایاں تھی۔تقریب میں مہمانوں کے طور پر اے اے پی سی (AAPC) چیئرمین عائشہ بیگم، پی آر ٹی یو (PRTU) صدر کے گووردھن،پی آر ٹی یواعزازی صدر فضل احمد، نیز محمد وقار یونس اور محمد عبدالخالق نے شرکت کی۔

مہمانوں نے طلباء کے کام کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس کامیاب تقریب کے انعقاد میں اسکول کے اساتذہ کا کلیدی کردار رہا۔ اساتذہ میر لیاقت اللہ حسینی، زرینہ بیگم اور ظہور الدین نے طلباء کی بھرپور رہنمائی کی، جس کے نتیجے میں طلباء اپنے پراجیکٹس کو پراعتماد انداز میں پیش کرنے میں کامیاب رہے۔​تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے اساتذہ کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ ایسی تعلیمی سرگرمیاں مستقبل میں بھی طلباء کی ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔

صدر مدرس عبدالسلام، اساتذہ اور اولیائے طلباء کی کثیر تعداد موجود نے شرکت کی۔

News Source : Mohd. Zain ur Rahman