Saudi Arabia Road Accident: Allah’s Special Care in the Disaster of Mecca
(اپنا ورنگل)
مدینہ منورہ کے قریب پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثے میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 45 زائرین جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق زائرین کو لے جانے والی ایک بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔حادثے کے فوراً بعد مقامِ حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بزرگ افراد بھی شامل ہیں۔ بس میں موجود تمام مسافروں میں سے صرف ایک شخص، عبدل شیعب زندہ بچ گئے ہیں جو اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔سعودی حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ حیدرآباد میں لواحقین غم و اندوہ میں مبتلا ہیں۔
News Source :Agency

