بیدر میں آر۔کے۔ بین الریاستی دن و رات فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز چار ریاستوں کی 16 ٹیموں کی شرکت، جاسمین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کی میزبانی

RK Inter-State Day-Night Football Tournament kicks off in Bidar with 16 teams from four states participating, hosted by Jasmine Group of Institutions

(اپنا ورنگل)

بیدر :
جاسمین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیرِ اہتمام تین روزہ آر۔کے۔ بین الریاستی دن و رات فٹبال ٹورنامنٹ (سیون پلیئرز) کا شاندار افتتاح کل جمعہ کی شام بیدر کے بلال کالونی میں واقع جاسمین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے میدان میں عمل میں آیا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح جاسمین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے صدر جناب محمد عزیز خان نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بیدر میں فٹبال کھیل کو فروغ دینے کے مقصد سے ادارہ ہر سال اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتا آ رہا ہے۔

اور رواں سال یہ ٹورنامنٹ اپنے چوتھے ایڈیشن میں داخل ہو چکا ہے۔اس بین الریاستی ٹورنامنٹ میں کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ اور کیرالہ کی مجموعی طور پر 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 30 ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 20 ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ مین آف دی سیریز اور بہترین گول کیپر کے خصوصی انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔

محمد عزیز خان نے کہا کہ فٹبال کھیل جسمانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے، اس لیے ضلع کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اس کھیل کی جانب زیادہ سے زیادہ توجہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فٹبال میں آگے بڑھنے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور نوجوان بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی شناخت بنا سکتے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر راج شیکھر سیڈنکر، گاندھی گنج سی پی آئی آنند، قومی سطح کے سینئر فٹبال کھلاڑی آشیش نیول، سینئر کھلاڑی عقیل قادری، اسلم قادری اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

News Source : M.A. Samad Manju wala