نظام آباد ضلع میں ایک نہایت سنگین اور سنسنی خیز واردات کے طور پر سامنے آیا ہے: ملزم: شیخ ریاض متاثرہ اہلکار: کانسٹیبل پرمود (سینٹرل کرائم اسٹیشن) — جنہیں چاقو کے حملے میں شہید کر دیا گیا۔
نظام آباد :
( اپنا ورنگل)
نظام آباد پولیس جب ملزم کو گرفتار کر کے لے جا رہی تھی تو ریاض نے اچانک حملہ کر کے پرمود کو ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا
تلاش اور گرفتاری: پولیس نے 8 خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ دو دن کی تلاش کے بعد ریاض کو سارنگاپور کے مضافاتی علاقے میں ایک شیڈ سے گرفتار کیا گیا مزاحمت کے دوران: آصف نامی شہری نے ریاض کو پکڑنے کی کوشش کی، تو ریاض نے اس پر بھی چاقو سے حملہ کیا۔ آصف کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا
مقدمات: ریاض کے خلاف قتل اور حملے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق اس کے خلاف مختلف تھانوں میں 30 مقدمات پہلے سے درج ہیں مقامِ گرفتاری: سی آر پی ایف گراؤنڈ، بودھن روڈ، سارنگاپور پولیس افسر: کمشنر سائی چیتنیا نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے یہ واقعہ پولیس کے لیے ایک ہائی الرٹ آپریشن تھا اور ریاض کو خطرناک مجرم قرار دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
News Source : Agency


