ریونت ریڈی نے سعودی عرب حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،کنٹرول روم قائم کا اعلان

Revanth Reddy expresses deep sorrow over Saudi Arabia accident, announces Helpline  Numbers

(اپنا ورنگل)

سعودی عرب میں پیش آئے ہولناک سڑک حادثے میں جان بحق ہونے والوں میں تلنگانہ ریاست سے تعلق رکھنے والے کئی افراد بھی شامل ہونے کی اطلاع ہے۔ اس افسوسناک واقعے پر ریاست کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ کی ہدایات پر ریاستی حکومت کے چیف سیکریٹری کے رانا کرشنا راؤ نے آج نئی دہلی میں مقیم ریزیڈنٹ کمشنر اور وزارتِ خارجہ ہند کے حکام سے بات چیت کی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تفصیلات فوری طور پر حاصل کی جائیں اور ان کے لواحقین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔

چیف سیکریٹری نے بتایا کہ سعودی عرب میں پیش آئے اس خوفناک بس حادثے سے متعلق معلومات اور امداد کے لیے ریاستی سیکرٹریٹ میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو ضروری معلومات اور تعاون فراہم کرنے کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

News Source : Agency