Revanth Reddy appeals to Modi, requests one-year extension period for uploading waqf records
(اپنا ورنگل)
چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اوقافی جائیدادوں کا ریکارڈ مرکزی حکومت کے "اُمید پورٹل” پر اپ لوڈ کرنے کی آخری تاریخ میں ایک سال کی توسیع کی درخواست کی ہے۔ موجودہ آخری تاریخ 5 دسمبر 2025 مقرر ہے۔
ریونت ریڈی نے اپنے مکتوب میں وضاحت کی کہ تلنگانہ میں اوقافی جائیدادوں کا ریکارڈ صدیوں پرانا ہے اور یہ مختلف محکمہ جات جیسے آرکائیوز، ریونیو اور انڈومنٹس میں محفوظ ہے، لہذا ان دستاویزات کی تصدیق اور یکجا کرنے میں وقت درکار ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اُمید پورٹل میں بعض تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے بھی عمل میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں۔
چیف منسٹر نے کہا کہ متولی حضرات آن لائن رجسٹریشن کے طریقہ کار سے پوری طرح واقف نہیں ہیں، اس لیے حکومت ان کے لیے تربیتی پروگرامس منعقد کر رہی ہے۔ریونت ریڈی نے زور دیا کہ مہلت میں توسیع سے ریاست وقف جائیدادوں کی مکمل اور مستند تفصیلات شفاف انداز میں اپ لوڈ کر سکے گی۔
News Source : Agency

