مکہ مسجد میں روایتی جوش کے ساتھ رمضان کی تیاریوں کا آغاز۔

Ramzan preparations begin with Traditional enthusiasm at Makkah Masjid

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد :

 تاریخی مکہ مسجد میں رمضان المبارک کے پیش نظر انتظامات کا تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین نے اقلیتی بہبود کی وزارت کا جائزہ لینے کے بعد پہلی مرتبہ مکہ مسجد کا دورہ کیا۔اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کے چارمینار ایم ایل اے میر ذوالفقار علی، ٹمریز کے چیئرمین فہیم قریشی، محکمہ پولیس، ٹرانسکو، آبرسانی اور دیگر سرکاری محکموں کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

اجلاس میں رمضان کے دوران بلاتعطل بجلی کی فراہمی، صفائی کے بہتر انتظامات، پینے کے پانی کی دستیابی، اور دیگر بنیادی سہولتوں پر تفصیل سے غور کیا گیا۔

وزیر اقلیتی بہبود نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ عوامی سہولت کے پیش نظر تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ نمازیوں اور روزہ داروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

News Source : Agency