اسکول میں پانی داخل، 500 معصوم طلباء کوریسکیو ٹیموں نے بحفاظت نکالا .

Rain water entered in the school 500 students were safely rescued by the rescue teams

(اپنا ورنگل)

سمندری طوفان مونتھا کے اثر سے ریاست تلنگانہ میں منگل کی رات سے مسلسل ہونے والی بارش کے باعث ضلع نلگنڈہ کے دیورکونڈہ منڈل کے کومّاپلّی گاؤں میں واقع گروکل اسکول بارش کے پانی سے گھِر گیا۔

قریب ہی بہنے والے نالے کے ابل پڑنے سے قبائلی فلاح و بہبود کے لڑکوں کے اقامتی اسکول کے احاطے میں پانی داخل ہوگیا۔اس وقت اسکول میں تقریباً 500 طلباء موجود تھے۔ جب پانی تیزی سے اسکول کے احاطے میں پہنچا، تو تمام طلباء خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے اور چیخنے لگے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رسیوں کی مدد سے طلباء کو ایک ایک کر کے بحفاظت باہر نکالا۔ضلع کلکٹر ایلا ترپاٹھی نے مقامِ واقعہ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایت دی۔

News Source : Agency