Quran Majeed Conference at Astana Qadriyya Bagdal
![]()
(اپنا ورنگل)
بیدر :
درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں ماہانہ حلقہ درس تصوف و جلسہ عظمت قرآن و الیاء اللہ مورخہ 11/رمضان المںارک مطابق یکم/مارچ 2026 بروزاتوار صبح ٹھیک 11:00بجے تا قبل از وقت نماز عصر پیرطریقت شا ہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمدادریس احمد قادری”صاحب“ بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل کی نگرانی میں انعقاد عمل میں آئیگا۔ پیر طریقت درس تصوف دینگے اور خصوصی دعاء فرمائینگے۔
جلسہ کو علمائے دین، اساتذہ دارالعلوم قادریہ بگدل مخاطب کرینگے۔جلسہ و درس تصوف کی کاروائی کاآغاز قرات کلام پاک سے ہوگا۔
ممتاز نعت خواں حمد، نعت اور منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے مریدین و معتقدین سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔
News Source : M.A. Samad Manju wala

