Program organized on completion of Quran recitation in Warangal
![]()
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
اسلامیہ بی ایڈ کالج انتظامیہ کے زیراہتمام قرآن خوانی کی تکمیل کے موقع پر کالج کے سیمینار ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ کالج انتظامیہ نے اس موقع پر مہمان خصوصی حافظ قرآن محمد حفظ الرحمن کو شال اور گلدستے سے نوازا۔ ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے تعریفی سند پیش کیا گیا۔کالج پرنسپل ڈاکٹر ایل وینکٹ رام ریڈی، اساتذہ شبانہ اعظمی اور شہناز نے مخاطب کرتے ہوئیکہا کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کے روحانی پروگرام طلباء میں خوبیوں کو بڑھاتے ہیں۔
اساتذہ، سٹاف اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔ طلباء نے قرآن کی تلاوت سے حاصل ہونے والے روحانی تجربے کو بھی شیئر کیا۔اس موقع پر کالج کے وائس پرنسپل محمد اکرم نے قرآن کی اہمیت کو بیان کیا اور طلباء کو اپنی زندگی میں اخلاقیات، انصاف اور نظم و ضبط پر عمل کرنے کی تلقین کی۔
پروگرام کے اختتام پر شرکاء کے لییافطار کا اہتمام کیا گیا۔ مجلس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعد ازاں خصوصی دعائیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
News Source : Aleem Danish

