آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ ورنگل کے زیر اہتمام پریس کانفرنس۔

Press conference organized by All India Muslim Personal Law Board, Warangal.

کنوینر مولانا فصیح الدین قاسمی، کو کنوینر عبدالجیل خان، سماجی کارکن عبدالقدوس اور دیگر کا خطاب.

ورنگل۔/4اکٹوبر

(اپنا ورنگل)

اسلامک انفارمیشن سنٹر رائے پورہ ہنمکنڈہ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ورنگل کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام کا آغازمولانا محمد منور حسین کے قرآت کلام پاک سے ہوا،مولانا محمد فصیح الدین قاسمی کنوینر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ورنگل،کو کنوینر محمد عبدالجلیل خان نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اسلامک کلچر سنٹر نئی دہلی میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیر اہتمام وقف ایکٹ 2025کے موضوع پر ایک قومی ورکشاپ منعقد کیا گیا۔ اس پریس کانفرنس کے موقع پر ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر انٹلکچول فورم ورنگل،سید سبحان الدین امیر مقامی ورنگل جماعت اسلامی ہند،مولانا عتیق الرحمن اسعدی،عبدالکلیم خان،مولانا منور حسین،عبدالقدوس اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر مولانا فصیح الدین قاسمی نے کہاکہ تلنگانہ سے ورنگل سے تعلق رکھنے والے عبدالجلیل خان کی قیادت میں سبحان الدین،محمد منور حسین،محمد عبدالقدوس اور منصور خان نے شرکت کی اور وہاں کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ ڈاکٹر قاسم رسول الیاس کنوینر تحفظ اوقاف مہم،نے وقف املاک کے تحفظ کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ایڈوکیٹ ایم آر شمشاد (سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) اور ایڈوکیٹ نظام پاشاہ (ایڈوکیٹ آن ریکارڈ سپریم کورٹ) نے وقف ایکٹ کی دفعہ B3اور دفعہ 36کی تفصیلی وضاحت پیش کی۔انعام الرحمن نے عوامی سطح پر نیٹ ورکنگ،ملی و سماجی تنظیموں کے ساتھ روابط اور مقامی اور ریاستی سطح پر کام کرنے کے طریقے کار پر رہنمائی کی۔ورک شاپ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وقف املاک کا فوری اندارا ج کیا جائے اور حکومت کی مقرر کردہ مدت میں توسیع کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے۔یہ مشورہ دیا گیا کہ ہر ریاستی ہیڈ کوارٹر پر ایک قانونی ٹیم تشکیل دی جائے اس کے ضلعی اور تعلقہ،منڈل سطح پر بھی ٹیمیں بنائی جائیں تاکہ امید پورٹل پر رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔اس مقصد کے لئے روینیو ڈپارٹمنٹ کے ریٹائرڈ افسران کو شامل کیا جائے تاکہ وقف املاک کے تمام متعلقہ روینیو ریکارڈس حاصل کئے جاسکیں۔ساتھ ہی سوشل میڈیا ٹیم،اور آئی ٹی ایکسپرٹس کو بھی شامل کرنا ضروری قرار دیا گیا۔دوسری ٹیم جو ہوگی وہ بنیادی طور پر دستاویزات اور سروے والی ٹیم ہوگی۔تیسری ٹیم پبلک ریلیشن کی ہوگی۔اس طرح تینوں ٹیمیں مل کر وقف کے کام کو موثر انداز میں آگے بڑھاسکتی ہیں۔اس ضمن میں فصیح الدین قاسمی،جلیل خان نے کہاکہ عنقریب ورنگل میں ایک مرکزی دفتر قائم کیا جائے گا جہاں تمام رجسٹریشن وقف املاک کی امید پورٹل میں رجسٹریشن کے لئے رہنمائی کی جائے گی۔اس سلسلے میں تمام لوگوں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

News Source : Aleem Danish