Powerful blast near Delhi’s historic Red Fort, police search operation underway, nature of blast being ascertained
(اپنا ورنگل)
نئی دہلی:
پیر کی شام تاریخی لال قلعہ کے قریب زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی شہریوں کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی علاقوں تک اس کی گونج سنائی دی۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ ایک کار میں ہوا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور تازہ ترین معلومات کے لیے صرف مستند ذرائع پر اعتماد کریں۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
News Source : Agency

