نظام آباد میں آٹو کے اوپرگینگ سٹار کی فوٹو لگانے کے بعد پولیس کی فوری اور فیصلہ کن کارروائی۔

Police took action after Sitara’s photo was fixed in an auto in Nizamabad

(اپنا ورنگل)

نظام آباد :

نظام آباد میں آٹو کے اوپر گینگ سٹار کی فوٹو لگانے کے پیشِ نظر پولیس نے فوری اور سخت کارروائی کرتے ہوئے گینگسٹر لارنس بشنوئی کا پوسٹر آویزاں کرنے والے آٹو رکشہ ڈرائیور کو واقعہ کی اطلاع ملنے کے صرف 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا کی ہدایت پر پولیس افسران نے تیز رفتاری سے کارروائی کی۔ ملزم آٹو ڈرائیور سائی کرشنا کے آٹو رکشہ کو ضبط کر لیا گیا جبکہ موقع پر ہی توہین آمیز اور مجرمانہ مواد پر مبنی پوسٹر ہٹا دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اس طرح کے پوسٹر نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ نوجوانوں میں مجرمانہ سوچ اور تشدد کے کلچر کو فروغ دیتے ہیں، جو سماج کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ ملزم ڈرائیور کو سختی سے متنبہ کیا گیا کہ آئندہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی یا اس نوعیت کے مواد کی نمائش کی صورت میں اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔اے سی پی مستا ن علی اور سی آئی پرساد نے ڈرائیور کی ذاتی طور پر کونسلنگ کرتے ہوئے اسے بتایا کہ اس طرح کے اقدامات معاشرتی اقدار، امن و امان اور نوجوان نسل کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

اسی دوران ٹریفک اے سی پی مستان علی نے واضح انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد میں کسی بھی آٹو رکشہ پر گینگسٹرز، تلواروں، بندوقوں یا کسی بھی مجرمانہ علامت پر مبنی پوسٹر یا تصاویر لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے آٹو ڈرائیوروں کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے غیر قانونی اور اشتعال انگیز مواد کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ شہر میں امن، قانون کی بالادستی اور سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھا جا سکے۔

News Source : Nadeem Ahmed