ورنگل- 8/ اکٹوبر
(اپنا ورنگل)
ورنگل پولیس کمشنر سن پریت سنگھ نے کہا کہ محکمہ پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کو ٹرافک کے مسائل پر قابو پانے اور سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے آپسی تال میل کے ذریعہ کام کرنا چاہیے۔ ورنگل ٹرائی سٹی حدود میں دن بہ دن گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ٹرافک کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس مسئلہ پر قابو پانے کیلئے ورنگل پولیس کمشنر اور گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کی کمشنر چاہت باجپائی نے ٹرافک اور میونسپل افسران کے ہمراہ اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈی سی پی ٹرافک پربھاکر راؤ نے میونسپل کمشنر کو شہر میں پارکنگ کی سہولت٬ سڑکوں پر تجاوزات٬ اہم سڑکوں پر گاڑی چلانے والوں کے لیے بنے ہوے خطرناک گڑھوں کی مرمت٬ وڈے پلی٬ کالوجی سنٹر٬ تلنگانہ جنکشن پر نئے ٹرافک سکنلز کی تنصیب٬ مڑی کنڈہ کے دو دیگر علاقوں میں بڑے اشتہاری بورڈز کے علاوہ دیگر تجارتی مراکز پر توجہ دلائی۔ سڑکیں اور پارکنگ کاروباری کمپلیکس میں سیلرز میں٬ اہم سڑکوں پر ڈیوائیڈرز کی اونچائی میں اضافہ ضروری ہے۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر موجود برقی اور ٹیلی فون کے ناکارہ کھمبوں کی منتقلی اور ان علاقوں میں سیلابی پانی کی آسانی سے نکاسی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور بارش کے موسم میں سڑکوں پر سیلابی پانی کے رک جانے کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حرکت میں مشکلات کا باعث بنتا ہے۔ ٹرافک افسران کی تجاویز پر میونسپل کمشنر نے کہا کہ شہر میں ٹرافک کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس اور میونسپل افسران کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے خاص طور پر سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹرافک افسران کو چاہیے کہ وہ ان علاقوں کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں جہاں پر گڑھے بنے ہوے ہیں اور جن علاقوں میں ڈیوائیڈرز بنے ہوے ہیں٬ خاص طور پر ٹرائی سٹی میں محکمہ پولیس اور میونسپل افسران زمینی سطح پر دورہ کریں تاکہ پارکنگ کیلئے مقامات کی نشاندہی کی جا سکے اور سڑکوں پر سے تجاوزات کا خاتمہ ہو۔ اس موقع پر پولیس کمشنر نے کہا ٹرافک مسائل کو حل کرنے کے لیے پولیس اور بلدیہ کے درمیان مشترکہ کوآرڈینیشن بہت ضروری ہے۔ اگر دونوں محکمے مل کر کام کریں تو ہی شہر کی ٹرافک کو ہموار طریقے سے چلایا جا سکتا اور سڑک حادثات میں کمی آسکتی ہے۔ اس اجلاس میں ٹرافک اے سی پی ستیہ نارائینا٬ انسپکٹر سیتا ریڈی٬ وینکنا٬ سجاتا کے علاوہ میونسپل افسران نے شرکت کی۔
News Source : Mohd Fazal ur Rahman Wajid

