Poet Ande Sri , Author of State Anthem ‘Jaya Jayahe Telangana’ Passes Away
(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
تلنگانہ کے معروف شاعر، نغمہ نگار اور ادیب اندے سری (64) کا انتقال ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق وہ اپنے حیدرآباد کے مکان میں اچانک علیل ہوگئے، جس کے بعد اُن کے اہلِ خانہ نے انہیں فوری طور پر گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی وفات پا چکے تھے۔اندے سری کا تعلق ضلع سدی پیٹ کے ریبرتی گاؤں سے تھا۔
انہوں نے زندگی کا آغاز ایک گلہ بان کے طور پر کیا اور بعد میں مزدور کے طور پر کام کیا۔ رسمی تعلیم نہ ہونے کے باوجود اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر وہ ایک ممتاز شاعر اور نغمہ نگار کے طور پر ابھرے۔انہوں نے تلنگانہ تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا اور ان کا مشہور نغمہ "مائمایپوتنّڈمّا” اس تحریک کا جذبہ بن گیا۔ اندے سری کے تخلیق کردہ ترانے "جیا جیا ہے تلنگانہ” کو ریاستی حکومت نے تلنگانہ کے سرکاری ترانے کے طور پر تسلیم کیا تھا۔
کاکتیہ یونیورسٹی کی جانب سے انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا تھا، جبکہ حال ہی میں حکومتِ تلنگانہ نے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک کروڑ روپے کا خصوصی ایوارڈ عطا کیا تھا۔چیف منسٹر ریونت ریڈی اور صدر بی آر ایس چندرشیکھر راؤ نے اندے سری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "تلنگانہ ادب کا ایک روشن ستارہ ڈوب گیا ہے۔”
News Source : Agency

