ماہ رمضان المبارک میں 24 گھنٹے تجارتی مراکز کھلے رکھنے کی اجازت بحال، مہیش کمار گوڑ کی ہدایت پر نظام آباد کانگریس پارٹی قائدین کی پولیس کمشنر سے ملاقات ،تاجرین کو راحت۔

Permission to keep commercial centers open 24 hours during the month of Ramadan has been restored. On the instructions of Mahesh Kumar Goud, Nizamabad Congress Party leaders met with the Police Commissioner, providing relief to traders

(اپنا ورنگل)

نظام آباد :

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ کی ہدایت پر نظام آباد کانگریس پارٹی قائدین سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم ،سابقہ سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس ،سابقہ کواپشن ممبر اشفاق احمد خان، ترجمان کانگریس مسعود احمد اعجاز کے ہمراہ نومنتخب کانگریس کارپوریٹر عبود بن حمدان، محمد انور، نعیم شہران، محمد عبدال احمد ،عبدالکریم، ادتیہ کے علاوہ محمد شبیر رضا ،ایم اے سمیع و دیگر کانگریس پارٹی قائدین وفد نے نظام آباد پولیس کمشنر سائی چیتنیا سے انکے چیمبر میں ملاقات کیا، اس موقع پر سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم ،سابقہ کواپشن ممبر اشفاق احمد خان

اور نومنتخب کارپوریٹر کانگریس عبود بن حمدان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے دوران تاجرین کو 24 گھنٹے تجارتی مراکز کھلے رکھنے کی اجازت کی بحالی کے احکامات کے باوجود محکمہ پولیس اور تاجرین میں بہتر تال میل کے فقدان کی بناء پر تجسس پایا جارہا تھا، تاجرین کے خدشات کو دور کرنے اور تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری 24 گھنٹے تجارتی مراکز کھلے رکھنے کی اجازت بحال کرنے کے لیے نظام آباد کانگریس پارٹی قائدین نے صدر پردیش کانگریس تلنگانہ مہیش کمار گوڑ سے اس خصوص میں نمائندگی کے بعد ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کی ہدایت پر آج نظام آباد پولیس کمشنر سائی چیتنیا سے ملاقات کرتے ہوئے اس خصوص میں تاجرین کو تحفظ و راحت فراہم کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی قائدین کی ملاقات و توجہ دہانی پر پولیس کمشنر نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے موقع پر شہریان نظام آباد و تاجرین کیلئے تحفظ و دیگر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا علاوہ ازیں پولیس کمشنر نے یکم رمضان المبارک تا 10 رمضان المبارک شہر کے تجارتی مراکز رات 1 بجے تک اور 11/رمضان المبارک سے 24 گھنٹے تجارتی مراکز کھلے رکھنے کی اجازت کھلے کی بحالی کا تیقن دیا ہے۔

کانگریس پارٹی قائدین نے مسلمان نظام آباد بالخصوص تاجرین کے درمیان پائے جانے والے تجسس کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دیں بلکہ کانگریس پارٹی و تلنگانہ ریاستی حکومت پر اپنے اعتماد کو برقرار رکھیں، سینئر کانگریس پارٹی قائدین کی بروقت مداخلت اور ماہ رمضان المبارک کے دوران تاجرین کو تحفظ فراہم کروانے اور تجارتی مراکز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت بحال کروانے پر صدر پردیش کانگریس تلنگانہ مہیش کمار گوڑ ،حکومتی مشیر محمد علی شبیر ،سدرشن ریڈی اور تلنگانہ اردو اکیڈمی چئیرمین طاہر بن ہمدان سے اظہار تشکر کیا ہے۔

News Source : Nadeem Ahmed