تعلیمی میدان میں مواقع اورکیریئر کے راستے۔

Opportunities and career paths in the educational field

تلنگانہ ٹیٹ۔ جنوری 2026 کا نوٹیفکیشن جاری

محکمہ اسکولی تعلیمات، حکومت تلنگانہ نے ٹی جی ٹیٹ (TGTET-January2026) کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔آن لائن درخواستوں کے ادخال کا آغاز15 نومبر2025سے ہوچکاہے اوردرخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 نومبر 2025مقرر ہے۔ جبکہ امتحان 3 جنوری 2026 سے 31 جنوری 2026 کے درمیان کمپیوٹر اساسی امتحان (CBT) منعقد کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق، ”رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ 2009 اور این سی ٹی ای کی ہدایات کے تحت ٹیچر ایلیجبیلیٹی ٹسٹ (TET) اساتذہ کی تقرری کے لئے لازمی شرط ہے۔ ڈی۔ایل۔ایڈ، ڈی۔ایڈ، بی۔ایڈ، لینگویج پنڈٹ اور مساوی ڈگری کے حامل امیدوار، ساتھ ہی ان کورسز کے فائنل ایئر میں زیر تعلیم امیدوار امتحان میں شرکت کے اہل ہیں۔ اس کے علاوہ، گزشتہ سالوں میں ٹی ای ٹی کامیاب کرنے والے امیدوار بھی اپنے اسکور میں بہتری کے لئے دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں۔
امتحان دو پیپرز پر مشتمل ہوگا۔
پیپر-I: کلاس I سے V تک کے اساتذہ کے لئے
پیپر-II: کلاس VI سے VIII تک کے اساتذہ کے لئے
دونوں کلاسوں کے لئے پڑھانے کے خواہشمند امیدواروں کو دونوں پیپرز دینا ہو گا۔
امتحان کی فیس: صرف ایک پیپر کے لئے750 روپے
دونوں پیپرز کے لئے1000 روپے
امتحان دو سیشنز میں منعقد ہوگا:
صبح: 9:00 تا 11:30 بجے
دوپہر: 2:00 تا 4:30 بجے شام
نتائج 10 تا 16 فروری 2026 کے درمیان جاری کئے جائیں گے۔
کوالفائنگ کے نشانات: جنرلEWS/: 60فیصد
بی سی: 50فیصد، ایس سی/ایس ٹی/معذور امیدوار: 40 فیصد
ٹی جی ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ مدت حیات تک قابل اعتبار رہے گا، جبکہ اسکور کو اساتذہ کی تقرری کے امتحان (ڈی ایس سی) میں 20فیصد وزن دیا جائے گا۔
امیدوار تفصیلات،انفارمیشن بلیٹن اور نصاب ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
https://schooledu.telangana.gov.in

تلنگانہ میں فارنسک سائنس لیباریٹری میں 60آسامیوں پر بھرتی کا اعلامیہ جاری

تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے تلنگانہ اسٹیٹ فارنسک سائنس لیباریٹری میں مخلوعہ 60آسامیوں پر بھرتی کے لئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کا آغاز27نومبر2025سے ہوگااور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 15ڈسمبر2025ہے۔
مخلوعہ آسامیوں کی تفصیلات:
سائنٹفک آفسر(فزیکل /جنرل)۔02
سائنٹفک آفسر(کیمیکل)۔03
سائنٹفک آفسر(بیالوجی /سیرولوجی)۔03
سائنٹفک آفسر(کمپوٹرس)۔02
سائنٹفک اسسٹنٹ(فزیکل/جنرل)۔05
سائنٹفک اسسٹنٹ(کیمیکل)۔10
سائنٹفک اسسٹنٹ(بیالوجی/سیریولوجی)۔10
سائنٹفک اسسٹنٹ(کمپوٹرس)۔07
لیباریٹری ٹیکنیشین(فزیکل/جنرل)۔02
لیباریٹری ٹیکنیشین(کیمیکل)۔06
لیباریٹری ٹیکنیشین(بیالوجی/سیریولوجی)۔04
لیباریٹری ٹیکنیشین(کمپوٹرس)۔05
تعلیمی قابلیت: سائنٹفک آفسر(فزیکل اورجنرل) کے لئے اہلیت:
امیدوار نے ایم۔ایس سی (M.Sc.) فزکس یا فارنسک سائنس میں فزکس بطور خصوصی مضمون کے ساتھ کم از کم65فیصد مجموعی نشانات کے ساتھکسی ہندوستانی یونیورسٹی سے کامیاب کیا ہوجو مرکزی قانون، ریاستی قانون، یا صوبائی قانون کے تحت قائم یا شامل کی گئی ہو یا یو جی سی (UGC) سے منظور شدہ ادارے سے ہو، یا اس کے مساوی اہلیت رکھتا ہو۔
فارنزک سائنس میں پوسٹ گریجویشن کرنے والے امیدواروں کو گریجویشن میں فزکس بطور مضمون پڑھنالازمی ہے۔
سائنٹفک آفسر(کیمیکل)کے لئے اہلیت:
امیدوار نے ایم۔ایس سی (M.Sc.) کیمسٹری یا فارنسک سائنس میں کیمسٹری بطور خصوصی مضمون کے ساتھ کم از کم65 فیصدمجموعی نمبرات کے ساتھ کسی ہندوستانی یونیورسٹی سے کامیاب کیا ہو جو مرکزی، ریاستی یا صوبائی قانون کے تحت قائم ہو یا یو جی سی سے تسلیم شدہ ہو، یا اس کے مساوی اہلیت رکھتا ہو۔
فارنسک سائنس میں پوسٹ گریجویشن کرنے والے امیدواروں کوگریجویشن میں کیمسٹری / ٹاکسی کولوجی بطور مضمون پڑھنا ضروری ہے۔
سائنٹفک آفسر(بیالوجی / سیرولوجی) کے لئے اہلیت:
امیدوارنے ایم۔ایس سی (M.Sc.) بائیولوجی، جینیٹکس، زولوجی، باٹنی، مائیکرو بائیولوجی، بایو ٹیکنالوجی، بائیو کیمسٹری، یا ایم اے / ایم ایس سی (نفسیات) یا فارنسک سائنس میں بائیولوجی / سیرو لوجی / ڈی این اے میں تخصص (Specialization) کے ساتھ کم از کم65 فیصد مجموعی نمبروں کے ساتھ کسی ایسی یونیورسٹی سے کامیاب کیا ہو جو مرکزی، ریاستی یا صوبائی قانون کے تحت قائم ہو یا یو جی سی سے منظور شدہ ہو، یا مساوی ڈگری رکھتا ہو۔
فارنسک سائنس یا بائیو کیمسٹری میں پوسٹ گریجویشن رکھنے والے امیدواروں کوگریجویشن میں بائیولوجی / جینیٹکس / مائیکرو بائیولوجی / سیرو لوجی / ڈی این اے / زولوجی / بایو کیمسٹری / بایو ٹیکنالوجی / نفسیات پڑھنا لازمی ہے۔
سائنٹفک آفسر(کمپیوٹر س) کے لئے اہلیت:
امیدوارنے ایم۔ایس سی (M.Sc.) کمپیوٹر سائنس یا ایم ٹیک (EEE / ECE / Cyber Security / Cyber Forensics / CSC / IT) یا ایم سی اے (MCA) یا فارنسک سائنس (کمپیوٹرز) میں کم از کم 65 فیصد مجموعی نشانات کے ساتھ کسی ایسی یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی ہو جو مرکزی یا ریاستی قانون کے تحت قائم ہو یا یو جی سی سے منظور شدہ ہو، یا مساوی ڈگری ہو۔
ایم سی اے یا فارنسک سائنس کے امیدواروں کوگریجویشن میں فزیکل سائنسز / کمپیوٹر سائنس بطور خصوصی مضمون پڑھنا ضروری ہے۔
سائنٹفک اسسٹنٹ (فزیکل /جنرل) کے لئے اہلیت:
امیدوارنے ایم۔ایس سی (M.Sc.) فزکس یا فارنسک سائنس میں فزکس بطور خصوصی مضمون کے ساتھ کم از کم 60% مجموعی نمبروں کے ساتھ کسی ہندوستانی یونیورسٹی سے کامیابی حاصل کی ہو جو مرکزی ایکٹ، ریاستی ایکٹ یا صوبائی ایکٹ کے تحت قائم یا شامل ہو، یا یو جی سی سے منظور شدہ ادارہ ہو، یا اس کے مساوی اہلیت رکھتا ہو۔
فارنسک سائنس میں پوسٹ گریجویشن کرنے والے امیدواروں کوگریجویشن میں فزکس پڑھنا لازمی ہے۔
سائنٹفک اسسٹنٹ (کیمیکل)کے لئے اہلیت:
امیدوارکو ایم۔ایس سی (M.Sc.) کیمسٹری یا فارنسک سائنس میں کیمسٹری بطور خصوصی مضمون کے ساتھ کم از کم 60% مجموعی نمبروں کے ساتھ ایسی کسی یونیورسٹی سے کامیاب کرناچاہئے جو مرکزی، ریاستی یا صوبائی ایکٹ کے تحت قائم ہو یا یو جی سی سے منظور شدہ ہو، یا مساوی اہلیت رکھتا ہو۔
فارنسک سائنس میں پوسٹ گریجویشن کرنے والے امیدواروں کوگریجویشن میں کیمسٹری / ٹاکسی کالوجی پڑھنالازمی ہے۔
سائنٹفک اسسٹنٹ (بائیولوجی /سیرولوجی) کے لئے اہلیت:
امیدوار نے ایم۔ایس سی (M.Sc.) بائیولوجی، زولوجی، باٹنی، مائیکروبائیولوجی، بایو کیمسٹری، بائیو ٹیکنالوجی، جینیٹکس، نفسیات (M.A) یا فارنسک سائنس میں بائیولوجی / زولوجی / سیرو لوجی / ڈی این اے / باٹنی / مائیکروبائیولوجی / بایو کیمسٹری / بایو ٹیکنالوجی / نفسیات بطور خصوصی مضمون کے ساتھ کم از کم 60% مجموعی نمبروں کے ساتھ کسی ایسی یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی ہو جو مرکزی، ریاستی یا صوبائی ایکٹ کے تحت قائم ہو یا یو جی سی سے منظور شدہ ہو، یا مساوی اہلیت رکھتاہو۔
فارنسک سائنس یا بایو کیمسٹری میں پوسٹ گریجویشن والے امیدواروں کوگریجویشن میں بائیولوجی / جینیٹکس / مائیکروبائیولوجی / سیرو لوجی / ڈی این اے / باٹنی / زولوجی / بایو کیمسٹری / بایو ٹیکنالوجی / نفسیات پڑھنا لازمی ہے۔
سائنٹفک اسسٹنٹ (کمپیوٹرس)کے لئے اہلیت:
امیدوار نے ایم۔ایس سی (M.Sc.) کمپیوٹر سائنس یا ایم ٹیک (EEE / ECE / Cyber Security / Cyber Forensics / CSC / IT) یا ایم سی اے (MCA) یا فارنسک سائنس میں کمپیوٹرز بطور خصوصی مضمون کے ساتھ کم از کم 60% مجموعی نمبروں کے ساتھ ایسی یونیورسٹی سے کامیاب کیا ہو جو مرکزی، ریاستی یا صوبائی ایکٹ کے تحت قائم ہو یا یو جی سی سے منظور شدہ ہو، یا مساوی اہلیت رکھتاہو۔
ایم سی اے / فارنسک سائنس کے امیدواروں کوگریجویشن میں فزیکل سائنسز یا کمپیوٹر سائنس بطور خصوصی مضمون پڑھنا ضروری ہے۔
لیباریٹری ٹیکنیشین (فزیکل /جنرل) کے لئے اہلیت:
امیدوار نے بی۔ایس سی (B.Sc.) فزکس یا بی۔ایس سی فارنسک سائنس کسی ایسی یونیورسٹی سے پاس کی ہو جو مرکزی ایکٹ، ریاستی ایکٹ یا صوبائی ایکٹ کے تحت قائم ہو یا یو جی سی سے منظور شدہ ہو۔
بی ایس سی فارنزک سائنس پڑھنے والے امیدواروں کوانٹرمیڈیٹ میں فزکس بطور مضمون پڑھنا لازمی ہے۔
لیباریٹری ٹیکنیشین(کیمیکل) کے لئے اہلیت:
امیدوار نے بی۔ایس سی (B.Sc.) کیمسٹری یا بی ایس سی فارنسک سائنس کسی ایسی یونیورسٹی سے کامیاب کیا ہو جو مرکزی، ریاستی یا صوبائی ایکٹ کے تحت قائم ہو یا یو جی سی سے منظور شدہ ہو۔
بی ایس سی فارنزک سائنس پڑھنے والے امیدواروں کوانٹرمیڈیٹ میں کیمسٹری بطور مضمون پڑھنالازمی ہے۔
لیباریٹری ٹیکنیشین (بائیولوجی /سیرولوجی) کے لئے اہلیت:
امیدوار نے بی۔ایس سی (B.Sc.) بائیولوجی، زولوجی، بایو کیمسٹری، بائیو ٹیکنالوجی، مائیکروبائیولوجی، باٹنی، جینیٹکس یا بی ایس سی (میڈیکل لیاب ٹیکنیشین—BiPC گروپ کے ساتھ انٹرمیڈیٹ) یا بی ایس سی فارنزک سائنس کسی ایسی یونیورسٹی سے کامیاب کیا ہو جو مرکزی، ریاستی یا صوبائی ایکٹ کے تحت قائم ہو یا یو جی سی سے منظور شدہ ہو۔
بی ایس سی فارنسک سائنس پڑھنے والے امیدواروں کوانٹرمیڈیٹ میں بائیولوجی / زولوجی / باٹنی بطور مضمون پڑھنالازمی ہے۔
لیباریٹری ٹیکنیشین(کمپیوٹرس) کے لئیاہلیت:
امیدوار نے کمپیوٹرز بطور خصوصی مضمون کے ساتھ بیچلر ڈگری یا بی سی اے (BCA) کسی ہندوستانی یونیورسٹی سے کامیاب کیا ہو جو مرکزی، ریاستی یا صوبائی ایکٹ کے تحت قائم ہو یا یو جی سی سے منظور شدہ ہو۔
لیباریٹری (اٹینڈنٹ) اہلیت:
امیدوار نے ریاستی حکومت سے منظور شدہ ایم پی سی (MPC) یا بائی پی سی (BiPC) کے ساتھ انٹرمیڈیٹ کامیاب کیا ہو۔
درخواست کی فیس: سائنٹفک آفسر،سائنٹفک اسسٹنٹ: ایس سی،ایس ٹی اور مقامی امیدواران کے لئے 1000 روپئے اوردیگر کے لئے 2000روپئے مقررہے۔
لیباریٹری ٹیکنیشین: ایس سی،ایس ٹی اور مقامی امیدواران کے لئے 600 روپئے اوردیگر کے لئے 1200روپئے مقررہے۔
لیباریٹری اٹینڈنٹ: ایس سی،ایس ٹی اور مقامی امیدواران کے لئے 500 روپئے اوردیگر کے لئے 1000روپئے مقررہے۔
مزیدتفصیلات کے لئے امیدوار پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://www.tgprb.in/

کے وی ایس، این وی ایس میں 14967آسامیوں پر تقررات کااعلان

سنٹرل بورڈ آف ایجوکیشن نے کیندریا ودیالیہ سنگھٹن (کے وی ایس) اورنودیا ودیالیہ سمیتی(این وی ایس) میں تدریسی اور غیرتدریسی مخلوعہ14967آسامیوں پر تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کاآغاز14نومبر2025سے ہوچکا ہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 04ڈسمبر2025مقررہے۔
کے وی ایس کی تدریسی مخلوعہ آسامیوں کی تفصیلات:
اسسٹنٹ کمشنر(گروپ۔اے)۔01
پرنسپل (گروپ۔اے)۔134
پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس(پی جی ٹیز)۔1465
ٹرینڈگریجویٹ ٹیچرس(ٹی جی ٹیز)۔2794
لائبریرین۔147
پرائمری ٹیچرس(پی آرٹیز)۔3365
کے وی ایس کی غیرتدریسی مخلوعہ آسامیوں کی تفصیلات:
اڈمنسٹریٹیوآفسر۔12
فینانس آفسر۔05
اسسٹنٹ انجینئر۔02
اسسٹنٹ سیکشن آفسر۔74
جونیئرٹرانسلیٹر۔08
سینئر سیکریٹریٹ اسسٹنٹ۔280
جونیئرسیکریٹریٹ اسسٹنٹ۔714
اسٹینوگریڈون۔03
اسٹینوگریڈٹو۔57
این وی ایس کی تدریسی مخلوعہ آسامیوں کی تفصیلات:
اسسٹنٹ کمشنر(گروپ۔اے)۔09
پرنسپل (گروپ۔اے)۔93
پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس(پی جی ٹیز)۔1513
پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس(پی جی ٹیز)ماڈرن انڈین لنگویج)۔18
ٹرینڈگریجویٹ ٹیچرس(ٹی جی ٹیز)۔798
ٹرینڈگریجویٹ ٹیچرس(تھرڈ لنگویج)۔443
این وی ایس کی غیرتدریسی مخلوعہ آسامیوں کی تفصیلات:
جونیئر سیکریٹریٹ اسسٹنٹ (ایچ کیو/آراو کیڈر)۔46
جونیئر سیکریٹریٹ اسسٹنٹ (جے این وی کیڈر)۔552
لیاب اٹینڈنٹ۔165
ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف(ایچ کیو/آراو کیڈر)۔24
مزیدتفصیلات کے لئے درجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://www.cbse.gov.in/
https://kvsangathan.nic.in/
https://navodaya.gov.in/

ڈاکٹرساجدمعراج
9553839786