تلنگانہ حج کمیٹی میں اسٹیٹ حج انسپکٹر انٹرویو شیڈول پر اعتراض؛ الیکشن ڈیوٹی کے باعث تاریخ میں تبدیلی کا مطالبہ۔

Objection to the State Hajj Inspector interview schedule in Telangana Hajj Committee; Demand for change in date due to election duty

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد :

تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی ایمپلائز سروس ایسوسی ایشن (TS-MESA) نے اسٹیٹ حج انسپکٹر (SHI) کے انٹرویو اور میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کے شیڈول میں فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں ایگزیکٹیو آفیسر، تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے نام ایک مفصل مکتوب ارسال کیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق، حج 2026 کے لیے 9 اور 10 دسمبر کو طے شدہ انٹرویوز کی تاریخیں ریاستی ملازمین کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں، کیونکہ بیشتر امیدوار جو SHI کے لیے منتخب ہوئے ہیں، مختلف سرکاری محکموں میں برسرِخدمت ہیں۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے ان ملازمین کو 10 دسمبر 2025 کو منعقد ہونے والے پنچایت انتخابات کی ڈیوٹی پر تعینات کیا ہے، جو لازمی نوعیت کی سرکاری ذمہ داری ہے۔ اس وجہ سے متاثرہ امیدوار انٹرویو میں شریک نہیں ہو سکیں گے، جس سے ان کی سلیکشن کے امکانات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔TS-MESA کے اسٹیٹ صدر ایم ڈی عبدالفاروق احمد نے مکتوب میں مؤقف اختیار کیا کہ اگرچہ حج کمیٹی آف انڈیا نے تمام ریاستوں کو مقررہ مدت کے اندر انٹرویوز مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

تاہم تلنگانہ میں انٹرویو کی تاریخ الیکشن ڈیوٹی کے دن سے متصادم ہے، جس سے امیدواروں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ایسوسی ایشن نے حج کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ:10 دسمبر کے انٹرویوز کو مؤخر کیا جائے، یاالیکشن ڈیوٹی پر مامور امیدواروں کے لیے متبادل تاریخ مقرر کی جائے تاکہ کوئی مستحق امیدوار محروم نہ رہے۔ایم ڈی عبدالفاروق احمد نے کہا کہ SHI سلیکشن کا عمل نہایت اہمیت رکھتا ہے اور امیدواروں نے کافی تیاری کے ساتھ اس میں حصہ لینے کی تیاری کی ہے۔ کسی سرکاری ڈیوٹی کے باعث ان کا موقع ضائع ہونا افسوسناک ہوگا۔

TS-MESA نے توقع ظاہر کی ہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی اور حج کمیٹی آف انڈیا اس حساس معاملے پر فوری توجہ دیتے ہوئے مناسب فیصلہ کریں گی تاکہ تمام اہل امیدواروں کے ساتھ انصاف ہو۔

News Sourcce : M.F. Baig Riaz