Nizamabad police department honoured syed asif by 50000 reward homeguard job
نظام آباد :
(اپنا ورنگل)
نظام آباد کے مقامی نوجوان سید عاصف نے غیر معمولی دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کی مدد سے ملزم ریاض کو گرفتار کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی اس بہادری پر نظام آباد پولیس نے انہیں پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا اور حکومتی ہوم گارڈ کی ملازمت دینے کا اعلان کیا۔نظام آباد رورل کے رکن اسمبلی ڈاکٹر بھوپتی ریڈی نے ان انعامات کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے سید عاصف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر ریڈی نے کہا کہ عاصف کی خدمات قابلِ تقلید ہیں اور انہوں نے فرض شناسی اور عوامی تعاون کی مثال قائم کی ہے۔عاصف اس کارروائی کے دوران زخمی بھی ہوئے تھے جب پولیس نے سی سی ایس کانسٹبل پرمود کے قتل کے ملزم ریاض کو گرفتار کیا۔
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس کیس سے متاثرہ خاندانوں کی مسلسل مدد جاری رکھے گی۔
News Source : Agency


