نتیش کمار کا مسلم خاتون ڈاکٹر کے حجاب سے بدتمیزی کرنا قابلِ مذمت: جماعت اسلامی شعبۂ خواتین نظام آباد۔

Nitish Kumar’s misbehavior with a Muslim female doctor’s hijab is condemnable: Jamaat-e-Islami Women’s Wing Nizamabad

(اپنا ورنگل)

نظام آباد :
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک سرکاری تقریب کے دوران مسلم خاتون ڈاکٹر کے حجاب کو کھینچنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ یہ عمل خواتین کی عزت، انسانی وقار اور آئینی مذہبی آزادی پر براہِ راست حملہ ہے، جو ایک وزیر اعلیٰ کے منصب کے شایانِ شان نہیں۔جماعت اسلامی ہند شعبۂ خواتین نظام آباد نے اس واقعہ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی۔ ونئے کرشنا ریڈی کو ایک تفصیلی میمورنڈم پیش کیا۔

اس موقع پر وفد میں وسیم کوثر، امرین نازیہ خانم، راحلہ عشرت، نفیس سلطانہ، صالحہ پروین، نادیہ یوسف، تخویم کوثر، کوثر اور حنا کوثر شامل تھیں۔میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعہ کو صدرِ جمہوریہ ہند، گورنر تلنگانہ و بہار، نیشنل کمیشن فار ویمن، بہار اسٹیٹ کمیشن فار ویمن اور نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن تک پہنچا کر سخت کارروائی کی جائے۔

وفد نے واضح کیا کہ یہ معاملہ سیاسی نہیں بلکہ خواتین کی عزت و تحفظ اور آئینی حقوق سے جڑا ہوا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے مقامی ذمہ داران  عبدالستار خان امجد، عبدالرحیم، شیخ حسین اور دیگر بھی موجود ۔

News Source : Nadeem Ahmed