Newly appointed District Collector Karimnagar Chitra Mishra has received a review of her position

(اپنا ورنگل)
کریم نگر :
نو تقررکردہ ضلع کلکٹر کریم نگر چترا مشرا نے جمعہ کے روز کلکٹریٹ چیمبر میں اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلئا۔اس موقع پر کلکٹریٹ کے اعلی عہدیداران، مختلف محکموں کے افسران، اور عملے کے ارکان موجودتھے۔جنھوں نے ان کا پرتپاکاستقبال اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ محترمہ چترا مشرا ایک تجربہ کار اورباصلاحیت ائ۔اے۔ایس۔عہدیدار کے طورپر جانی جاتی ہے۔انھوں نے اس سے قبل ایٹورو ناگارام ائ۔ٹی۔ڈی۔اے۔پراجکٹ افیسر کے علاوہ مختلف اضلاع اور سرکاری محکموں میں نمایاں خدمات انجام دے چکی ہیں۔اورانتظامی امور،ضلع نظم و نسق میں اپنی قابلیت کا لوہا منواچکی ہے۔ضلع کریمنگر میں ان کی تقرری کو عوامی حلقوں میں خوش آئند قراردیاجارہاہے۔
اور امید کی جارہی ہے کہ ان کی قیادت میں ضلع کریم نگر مزید ترقی کی سمت گامزن ہوگا۔اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد انھوں نے ضلع کے اعلی افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا۔جس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں،رفاہی،فلاحی اسکیموں اور جاری سرکاری پروگراموں کا باریک بینی سے تفصیلی جائزہ لیا۔انھوں نے ضلع عہدیداران کو ہدایت دی کہ عوامی مسائل کے حل کی یکسوئی میں تیزی لائیں،شفافیت،جوابداری کوششیں بنائیں۔محترمہ نے اس بات پر بھی زور دیاکہ سرکاری دفاتر کو آنے والے شکایت کنندگان، عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور اپنے فرائض منصبی کی ذمہ داری کا بہترین،شاندار مظاہرہ کرتے ہوے عوام کی توقعات پر کھرا ثابت ہوکر عوام کے اعتماد کو مضبوط اور مستحکم ہوسکے۔
بعد ازاں میڈیا سے محو گفت و شنید کرتے ہوے کہا کہ ان کی اولین ترجیح ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کو موثر انداز میں آگے بڑھانا،عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا،سرکاری اسکیمات کو عوام کی دہلیز تک پہنچاناہوگا۔انھوں نے تعلیم،صحت،دیہی ترقی،صاف و شفاف پینے کے پانی کی فراہمی،زرعی شعبہ کی بہتری،کو خصوصی اہمیت دینے مصمم عزم کا اعادہ کیا۔ چترا مشرا نے ضلع کی ہمہ جہت ترقی کیلیئے تمام محکموں کے درمیان تال میل کو ضروری قرار دیا۔اس طرح وہ ایک ٹیم ورک کے جذبہ کے تحت کام کریںگی۔
انھوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع کی ترقی میں انتظامیہ کا تعاون کریں اپنی تجاویزات،شکایات،راست ضلعی انتظامیہ تک پینچائیں۔آخر میں کلکٹریٹ کے افسران اور عملے نے نو تقرکردہ ضلع کلکٹر کواپنے بھرہور تعاون و اشتراک کا یقین دلایا۔اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ضلع کریمنگر نا صرف انتظامیہ امور بلکہ ہمہ جہت ترقی،عوامی فلاحی خدمات کے جذبہ کے ساتھ عوام دوست بن کر ترقی کے افق پر چھا کر سارے تلنگانہ ریاست میں اپنا انفرادی انوکھا مقام بناتے ہوے سر فہرست رہےگا۔جس کو آنیوالی نسلیں کبھی فراموش نہیں کریںگی۔اور یہاں کی ترقی ایک مثالی ترقی ثابت ہوگی۔
News Source : Shafeeq Ahmed

