Narayana Group of Schools Master Orienteering Competitions held on a grand scale in Warangal.
ورنگل :
( نامہ نگار )
نارائینا گروپ آف اسکولس کی جانب سے ورنگل ضلع میں زونل سطح پر "ماسٹر اورینٹر کانٹیسٹ” کا آئیشوریا کنونشن ہال ہنمکنڈہ میں شاندار پیمانے انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں ورنگل زون کے مختلف برانچوں قاضی پیٹ٬ جنگاؤں٬ ہنمکنڈہ اور ہنٹر روڈ اسکولس کے طلباء٬ والدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد تقریباً 1500 افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی قاضی پیٹ و ہنمکنڈہ منڈل ایجوکیشن آفیسرز بی منوج کمار٬ جی نہرو نائیک اور اسسٹنٹ پروفیسر ٹی رگھو نے شرکت کی۔ خصوصی مہمان کے طور پر نارائینا گروپ آف اسکولس کے ڈپٹی جنرل مینیجر رضوان عمران نے شرکت کرتے ہوے طلباء کیلئے حوصلہ افزائی کے کلمات کہے۔ پروگرام کا آغاز دیپ جلاکر کیا گیا۔ اس موقع پر کیمپس کے طلباء و ہائی اسکول کے طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا۔ کمیونیکیشن اسکلز پر طلباء نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ علاوہ ازیں کھیل٬ گیت اور رقص کے ذریعے پُرمسرت ماحول میں تقریب جاری رہی۔ مقابلوں میں کامیاب طلباء کو اول٬ دوم اور سوم انعامات سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں نارائینا گروپ آف اسکولس کے تمام برانچوں کی پرنسپلز وی الیکھیا٬ فرحانہ٬ انیتا٬ ممتا کے علاوہ زونل کوآرڈینیٹرز سائی کرشنا٬ شیاملا٬ سریشا٬ وائس پرنسپلز٬ اکیڈمک ڈینز٬ اے اوز اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔
News Source : Mohd. Fazal ur Rahman Wajid


