مسلمان اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرتے: محمود مدنی

Muslims worship only Allah: Mahmood Madani

(اپنا ورنگل)

سہارنپور (دیوبند)  :

اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (RSS) کے سرکاریہواہ/مہاسچیو دتا تریہ ہوسابلے کے ایک بیان پر سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ مسلمان اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرتے اور اسلام کی بنیادی عقیدہ توحید پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔

منگل کے روز جاری اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ مسلمانوں کے لیے وطن محبوب ہو سکتا ہے، لیکن وہ قابلِ عبادت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے محبت کرنا، اس کی حفاظت کرنا اور اس کی خدمت کرنا ایک الگ بات ہے، جبکہ عبادت صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی کی جاتی ہے۔ اسلام میں اللہ کے علاوہ کسی بھی شے یا طاقت کی عبادت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

درحقیقت، آر ایس ایس کے سرکاریہواہ نے مسلمانوں کو سورج، ندی، درخت وغیرہ کی پوجا کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس پر مولانا محمود مدنی کا یہ سخت اور واضح ردِعمل سامنے آیا ہے۔

News Source  : Agency