(اپنا ورنگل)
حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب صدر صفا بیت المال انڈیا کی کار آج دیر رات آندھرا پردیش کے باگے پلی سے تقریبا 45 کیلو میٹر دور پنی کونڈہ میں خطرناک سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی۔ مولانا اور ان کے ڈرائیور حامد دونوں زخمی ہوچکے ہیں۔ انہیں ایمبولینس کے ذریعہ قریبی سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ جہاں ابتدائی معائنوں کے بعد ڈاکٹروں نے کسی بڑے دواخانہ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ مولانا کو شدید چوٹیں آئیں اور گپت مار لگے ہیں جبکہ ڈرائیور کی حالت مزید سنگین ہے اس کو زخموں کے ساتھ فریکچر بھی آیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورہ کے مطابق اننت پور کے معروف خانگی اسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے۔ ان دونوں کے لیے دعائے صحت کی درخواست ہے۔ الله تعالی دونوں کو عافیت کے ساتھ جلد از جلد رو بہ صحت فرمائے۔
News Source : Mohd. Fazal ur Rahman Wajid


