درگاہ آستانہ قادریہ بگدل میں ماہانہ حلقہ وجلسہ سیرت غوث الاعظم ؒ

Monthly Seerat Ghous-ul-Azam gathering and gathering at Dargah Astana Qadriya Bagdal

(اپنا ورنگل)

بیدر :

درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں ماہانہ حلقہ درس تصوف مورخہ11/ شعبان مطابق 31/جنوری بروزہفتہ صبح ٹھیک 11:00بجے تا قبل از وقت نماز عصر زیر نگرانی پیرطریقت شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمد ادریس احمد قادری ”صاحب“ بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل انعقاد عمل میں آئیگا۔ پیر طریقت درس تصوف دینگے اور خصوصی دعاء فرمائینگے۔

جلسہ درس تصوف کی کاروائی کاآغاز قراء ت کلام پاک سے ہوگا۔اس عظیم الشان جلسہ”سیرت غوث الاعظم ؒ“کوعلمائے دین، اساتذہ اکرام دارالعلوم قادریہ بگدل مخاطب کرنیکی سعادت حاصل کرینگے اور ممتاز نعت خواں حمد، نعت اور منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔

جمیع مریدین و معتقدین سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔

News Source : M.A. Samad Manju wala