
ورنگل- 12/ ستمبر
(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ: محمد سراج احمد صاحب صدر مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کی عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانگی کے موقع پر رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائینی راجیندر ریڈی نے اسکل ڈویلپمنٹ کمیونٹی سینٹر کے افتتاح کے دوران انکی شال پوشی کی اور مبارکباد پیش کی۔ رکن اسمبلی نائینی راجیندر ریڈی نے محمد سراج احمد سے عمرہ کی ادائیگی کے موقع پر ورنگل شہر کی ترقی کیلئے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے دعاء کرنے کی خواہش کی اور محمد سراج احمد کے سفر کو آسان بنانے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری محمد عبدالکلیم اور مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران اور اردو صحافی محمد فضل الرحمن واجد٬ محمد منورالدین اور مرزا فتح اللہ بیگ ریاض اور دیگر حضرات نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی۔
News Source : M.F. Baig Riaz

