محمد اظہرالدین نے بطور وزیر اقلیتی بہبود و پبلک انٹرپرائزز عہدہ سنبھالا.حضرت  خسرو پاشاہ  نے خصوصی دعا کی۔

Mohammed Azharuddin Took charge as a Minister for Minority Welfare and Public Enterprises

Hazrat Khusro Pasha offered a special prayer

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد: تلنگانہ سیکریٹریٹ کے بی آر امبیڈکر بھون میں سابق کرکٹر اور کانگریس کے سینئر قائد محمد اظہرالدین نے ریاست کے اقلیتی بہبود اور پبلک انٹرپرائزز کے وزیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

اس موقع پر حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی رفاعی القادری المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ شریف و چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے خصوصی دعا کی۔ بعد اذاں محمد اظہر الدین نےچارج سنبھالتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ ریاست کے تمام طبقات کی ہمہ گیر ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں اظہرالدین کے خاندان کے افراد، حامیوں اور کانگریس پارٹی کے قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محمد اظہرالدین کو ریاستی کابینہ میں شامل ہونے والے واحد مسلم وزیر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے.

News Source : Agency