جنگاؤں میں کانگریس کی کامیابی کا جشن، محمد جمال شریف کا اظہارِ مسرت۔

Mohammad Jamal Shareef expresses joy over Congress victory in the Jubilee Hills Bye Elections

(اپنا ورنگل)

جنگاؤں :

جوبلی ہلز اسمبلی حلقے میں کانگریس امیدوار نوین یادَو نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ ریاستی کانگریس پارٹی کے نائب صدر اور اقلیتی امور کے انچارج، جوبلی ہلز اسمبلی حلقے کے مبصر محمد جمال شریف، مسلم بھائیوں اور دیگر حامیوں نے آج جنگاؤں بس اسٹینڈ چوراہا پر  پٹاخے جلائے اور عوام میں مٹھائیاں تقسیم کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر محمد جمال شریف نے کہا کہ جوبلی ہلز کے عوام نے الیکشن نتائج میں کانگریس پارٹی پر بھروسہ کرتے ہوئے نوین یادَو کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا۔ مسلمانوں کی اکثریت نے بھی پارٹی امیدوار کی بھرپور حمایت کی۔

انہوں نے بتایا کہ ریاستی کانگریس قائدین نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں جوبلی ہلز بورہ بنڈہ انچارج کی ذمہ داری سونپی تھی، جسے انہوں نے مسلم اقلیتی ووٹروں کے ساتھ محنت و لگن سے نبھایا۔ ان کے مطابق جوبلی ہلز کے ووٹروں نے بڑی تعداد میں کانگریس کے حق میں ووٹ دے کر نوین یادَو کو شاندار کامیابی دلائی۔

محمد جمال شریف نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی کی قیادت میں حکومت نے عوامی وعدے پورے کیے ہیں—جن میں سفید راشن کارڈ، خواتین کے لیے مفت بس سفر، اور غریبوں کے لیے 200 یونٹ مفت بجلی جیسے فلاحی اقدامات شامل ہیں۔ ان اسکیمات کی بدولت عوام نے کانگریس پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ نوین یادَو ایک تعلیم یافتہ، نوجوان اور بی سی طبقے سے تعلق رکھنے والے لیڈر ہیں، جنہوں نے علاقے میں عوامی خدمات کے ذریعے اپنی مقبولیت قائم کی۔ کانگریس کی کامیابی عوامی اعتماد کا ثبوت ہے۔اس موقع پر علیم الدین، کمال الدین، مجّو، پاشاہ، سلیم، عبدالمَنّان رضی، اسماعیل، محمد رافع متین، وینکٹیش، یادگیری، محمد محبوب اور جہانگر کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

News Source : M.F. Baig Riaz