نظام آباد مالاپلی ڈیویژن 55 سے ایم آئی ایم ٹکٹ کے لیے محمد انور خان کی درخواست۔

Mohammad Anwar Khan’s application for AIMIM ticket from Nizamabad Mallapally Division 55

(اپنا ورنگل)

نظام آباد :

معروف سینیئر جرنلسٹ اور سماجی خدمت گزار محمد انور خان نے مالاپلی ڈیویژن 55 سے مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کے ٹکٹ کے لیے باقاعدہ درخواست داخل کی۔اس موقع پر محمد انور خان نے دفتر ایم آئی ایم، احمد پودہ، نظام آباد پہنچ کر ٹاؤن صدر اور ضلع صدر جناب شکیل احمد فاضل اور جناب فیاض الدین کے روبرو اپنی درخواست پیش کی۔محمد انور خان نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے صحافت کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرم ہیں اور اگر پارٹی قیادت نے موقع دیا تو مالاپلی ڈیویژن کے عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات، صفائی، سڑکوں، نکاسی آب، تعلیم اور نوجوانوں خواتین کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اس موقع پر ٹاؤن صدر اور ضلع صدر نے محمد انور خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت تمام درخواستوں پر غور و خوض کے بعد فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ایم آئی ایم عوامی خدمت اور مضبوط قیادت پر یقین رکھتی ہے۔درخواست داخل کرنے کے موقع پر پارٹی کے مقامی ذمہ داران اور کارکنان اہلیانِ محلہ بھی موجود تھے۔

محمد انور خان نے امیر ظاہر کی کہ پارٹی صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب نقیب ملت أکبر الدین اویسی صاحب قایید مقننہ میری درخواست پر مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈیویژن 55 مالاپلی سے مجلس کا ٹکٹ انشاءاللہ ضرور دینگے۔

News Source :Nadeem Ahmed