The hypocrisy of self-styled leaders in the name of public service is exposed – a climate of distrust among the nation.
عوام کے عطیات کا غلط مصرف، مخلص کارکنان کی کردار کشی — قیادت عہدہ نہیں، امانت ہے: سماجی کارکن محمد عبدالقدوس کا بیان
(اپنا ورنگل)
ورنگل : سماجی کارکون محمد عبدالقدوس نے ایک بیان میں کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش بڑا المیہ یہ ہے کہ خدمتِ خلق جیسے مقدس عمل کو بعض خودساختہ “قائدین” نے سستی شہرت اور ذاتی تشہیر کا ذریعہ بنالیا ہے۔ مشاہدہ میں آیا ہے کہ ایسے کئی افراد ہر اسٹیج، بینر اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خدمت کے نام پر نمایاں نظر آتے ہیں، مگر ان کا اصل مقصد اپنے نام و نمود کی تشہیر کرنا ہوتا ہے۔عوام سے چندہ، عطیات اور تعاون کے نام پر جمع کی جانے والی رقم اکثر اپنے اصل مقصد تک پہنچ ہی نہیں پاتیں۔ اس عمل سے نہ صرف عطیات کا غلط مصرف ہورہا ہے بلکہ قوم میں اصل اور مخلص خدمت گزاروں پر بھی بے جا الزامات لگ رہے ہیں، جس سے دیانتدار افراد کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔افسوس ناک حقیقت یہ ہے کہ جب کوئی شخص خاموشی اور اخلاص کے ساتھ قوم کی خدمت کرتا ہے تو یہ نام نہاد قائدین افواہیں پھیلاکر اختلافات کو ہوا دیتے ہیں، اور دیانتدار کارکنان کی کردار کشی کرتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ اخلاص اور سچائی ان کی ریاکاری کو بے نقاب کردیتے ہیں۔اسلامی تعلیمات کے مطابق قیادت کوئی عہدہ نہیں بلکہ ایک عظیم امانت ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“قوم کا سردار ان کا خادم ہوتا ہے۔”حقیقی خدمت کے لیے اخلاص، تقویٰ اور عاجزی شرط ہے — نہ کہ تشہیری مہم، تصاویر اور سیاسی مفادات۔
عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے عطیات صرف ان لوگوں کو دیں جو واقعی اللہ کے لیے اور قوم کے مفاد کے لیے سرگرم عمل ہیں، نہ کہ ذاتی شہرت کے متلاشی افراد۔
News Source : M.F. Baig Riaz


