Minister Konda Surekha inaugurated the works of Fort Warangal Eidgah – Eidgah Committee thanked Minister Konda Surekha
ورنگل :
ریاستی وزیر کونڈا سریکھا نے قلعہ ورنگل کی تاریخی عیدگاہ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیا۔ یہ منصوبہ ایک کروڑ روپے کی لاگت سے گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ وزیر نے عہدے داروں کو ہدایت دی کہ تمام کاموں کو جلد از جلد اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم ہو سکے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر عیدگاہ کمیٹی کے صدر محمد عبدالجبار نے وزیر کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ 2014 سے اس منصوبے کے لیے مسلسل کوششیں جاری تھیں، جو اب وزیر کونڈا سریکھا اور میونسپل کارپوریشن کی کوششوں سے حقیقت کا روپ اختیار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی کاموں سے ہر سال عید کی نماز ادا کرنے والے نمازیوں کو بڑی سہولت حاصل ہوگی۔ایم اے جبار نے مزید کہا کہ عیدگاہ کمیٹی اور ریلوے گیٹ کے مسلمانوں کی جانب سے وزیر کونڈا سریکھا کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی بدولت یہ منصوبہ ممکن ہو سکا۔

اس موقع پر میئر گنڈو سدھا رانی، میونسپل کمشنر چاہت واجپائی، بلدیہ عہدے دار اور متعدد عمائدین شہر جیسے چاند پاشاہ، محمد علی الدین سنجری، مرزا حسین علی بیگ، محمد مکابیر، سید معیز، محمد ایوب، محمد صادق، محمد سلیم، محمد محبوب جانی، محمد شرف الدین، محمد معشوق، محمد ربانی، محمد ابراہیم، شیخ اجو، محمد ذاکر، سید قدیر سمیت عیدگاہ کمیٹی کے اراکین اور مقامی عوام بڑی تعداد میں شریک تھے۔
News Source : Mohd. Munwaruddin

