ناگرجنا کے خلاف بیان پر وزیر کونڈا سریکھاکی معافی: غلط تاثر پیدا ہوا، افسوس ہے۔

Minister Konda Surekha apologies for statement against Nagarjuna: Wrong Impression created

(اپنا ورنگل)

تلنگانہ کی خواتین و اطفال بہبود کی وزیر کونڈا سریکھا نے اکّینینی خاندان کے بارے میں اپنے سابقہ بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد اداکار اکّینینی ناگرجنا یا ان کے خاندان کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔کونڈا سریکھا نے نصف شب سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں تحریر کیا، "میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ناگرجنا گارو کے بارے میں میرا دیا گیا بیان کسی بھی طرح سے ان کو یا ان کے خاندان کی دل آزاری کے لیے نہیں تھا۔

مجھے افسوس ہے کہ میرے کلمات سے کوئی غلط تاثر پیدا ہوا ہو۔ میں ان تمام بیانات کو واپس لیتی ہوں۔”ان کا یہ پیغام فوری طور پر آن لائن موضوعِ بحث بن گیا اور سیاسی مبصرین نے اسے تنازع ختم کرنے کی ایک کوشش قرار دیا جو اکّینینی خاندان سے متعلق ان کے بیان کے بعد شدت اختیار کر گیا تھا۔ذرائع کے مطابق یہ وضاحت کانگریس قیادت کی مشاورت کے بعد جاری کی گئی۔ واضح رہے کہ اداکار اکّینینی ناگرجنا کی جانب سے وزیر کے خلاف دائر ہتکِ عزت کا مقدمہ تاحال عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

سیاسی و فلمی حلقوں میں اب یہ سوال زیرِ بحث ہے کہ آیا ناگرجنا اس وضاحت کو قبول کرتے ہیں یا مقدمہ بدستور جاری رہے گا۔

News Source : Agency