Major terror plot foiled in Gujarat, Hyderabadi among those arrested
(اپنا ورنگل)
گجرات کی اینٹی ٹیررزم اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ایک بڑے انسدادِ دہشت گردی آپریشن کے دوران تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جن پر الزام ہے کہ وہ ہندوستان بھر میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار ہونے والوں میں ڈاکٹر احمد محی الدین سید، محمد سہیل اور آزاد سلیمان سیفی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق، یہ گرفتاری گجرات کے ادالاج ٹول پلازہ کے قریب اس وقت عمل میں آئی جب یہ افراد مبینہ طور پر اسلحہ کی فراہمی میں مصروف تھے۔اے ٹی ایس حکام نے بتایا کہ ان گرفتاریوں کے نتیجے میں ہندوستان کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر حملے کرنے کی ایک بڑی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔گجرات اے ٹی ایس کے ڈی آئی جی سنیل جوشی نے کہا کہ یہ مشتبہ افراد تقریباً ایک سال سے نگرانی میں تھے۔
انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق، 35 سالہ ڈاکٹر احمد محی الدین جو حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں، دہشت گردی سے وابستہ سرگرمیوں میں ملوث تھا اور احمد آباد روانہ ہونے کی تیاری میں تھا۔اے ٹی ایس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے اس کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی، اور مناسب وقت پر کارروائی کرتے ہوئے ادالاج ٹول پلازہ پر اسے اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔
News Source : Agency

