ضلع عادل اباد میں گمشدہ،مسروقہ 107 موبائیل فونس ضلع ایس۔پی۔اکھیل مپاجن کے ہاتھوں متاثرین میں تقسیم۔

 lost and stolen mobile phones distributed among the victims by District SP Akhil Mapajan in Adilabad district

(اپنا ورنگل)

عادل آباد :

ضلع ایس۔پی۔اکھیل مہاجن نے کہا کہ آج کے دور میں موبائیل فون عوام کی زندگی کا ایک حصہ بن گیا ہے۔بغیر فون کے کوئ کام نہیں ہوسکتا۔اس کی کافی اہمیت بڑھ گئی ہے۔تاہم کسی بنا اگر فون گم ہوجاے یا پھر سرقہ ہوجاے تو پریشان ہونے کی کوئ ضرورت نہیں ہے۔ایسے میں پولیس کے ویب سائٹhttps://www. Ceir.gov.in یا پھر کسی قریبی پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوسکتے ہیں۔وہ آج پولیس ہیڈ کوارترس کانفرنس ہال میں متاثرین کے گمشدہ ،مسروقہ موبائیل فونس کی انھیں تقسیم و فراہمی عمل میں لانے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انھوں نے بتایاکہ ضلع بھر میں 107 موبائیل فونس جس کی مالیت تقریبا 5۔12 لاکھ روپیئے بتائ گئ ہے۔مختلف مقامات سے بر آمد کئے جاکر متاثرین کے حوالے کئے گئے۔انھوں نےمزید کہا کہ ایک سال کے اندر 1000 موبائیل فونس متاثرین کے حوالے کئے گیئے۔ضلع ایس۔پی۔نے گمشدہ ،مسروقہ موبائیل فونس کے حصول کیلیئےخصوصی ریکوری ٹیمیں تشکیل دے کر اندرون ایک ماہ،ملک کے مختلف مقامات سے برآمد کئے گئے۔اس موقع پر متاثرین نے ضلع ایس۔پی سے اظہار تشکر کیا۔

آخر میں ضلع ایس پی۔نے بتایاکہ موبائیل فون کے 2سارقین کو گرفتار کرلیاگیا۔انھوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ موبائیل فون کی خریدی کے دوران اصل اسنادات داخل کریں اور محتاط رہیں۔اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی۔ایل۔جیون ریڈی،خصوصی ٹیم کےآر۔ایس۔آئ۔گوپی کرشنا،ایم۔اے۔ریاض،ماجد،ترشول،انویش،نونیت،اور دیگر موجود تھے۔

News Source : Shafeeq Ahmed