سابقہ نظام کے تحت مقامی بلدی انتخابات منعقد کیے جا سکتے ہیں: ہائی کورٹ.

Local municipal elections can be held under the previous system: High Court.
حیدرآباد :
( نامہ نگار )
تلنگانہ ہائی کورٹ نے مقامی بلدی اداروں کے انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ انتخابات اس طرح کروائے جاسکتے ہیں کہ تحفظات 50 فیصد سے تجاوز نہ کرے۔ ریاستی حکومت نے مقامی بلدی اداروں میں بی سی طبقات کیلئے 42 فیصد تحفظات دینے کے لیے جاری جی او 9 پر عدالت نے پہلے ہی روک لگا دی تھی۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے موجودہ ضوابط کے مطابق 17 فیصد اضافی تحفظات کو عام زمرہ کے طور پر دوبارہ نوٹیفائ کرایا جائے تو عدالت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ عدالت نے واضح کیا کہ اس کا مقصد انتخابات یا انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنا نہیں ہے بلکہ جی او مین تبدیلی تجویز کرنا ہے تاکہ قانونی حد کے مطابق تحفظات برقرار رہے۔

News Source : Mohd Fazal ur Rahman Wajid