لائین گروپ مترا تنظیم کی جانب سے ،،آبدار خانہ،،کابورانچو شری کانت ریڈی کے ہاتھوں افتتاح۔

Lion Group Mitra Organization inaugurated the "Aabdar Khana”, Kaburanchu  Shrikanth Reddy

(اپنا ورنگل)

عادل آباد :

موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی پیاسی عوام کو صاف و شفاف پینے کے پانی کے ذریعہ ان کی پیاس بجھانے کیلئے لایئن گروپ مترا تنظیم کی جانب سے ضلع مستقر عادل آباد کے کلکٹریٹ چوراہ کے قریب ،،آبدار خانہ،،قائم کیا گیا۔جس کا آج تلنگانہ کسان کانگریس سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری بورانچو شری کانت ریُیہ نے اپنے ہاتھوں سے شاندار افتتاح انجام دیا۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ شدید گرما کے پیش نظر عوام کو پانی پلانا کارخیر اور انسانیت کی بہترین مثال ہے۔جس کی انھوں نے زبردست سراہاناکی۔دریں اثناء لائین گروپ مترا کے صدر شیشی کانت نے کسان کانگریس سیل ریاستی جنرل سکریٹری کی شال پوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی۔

ان کے ہمراہ اراکین بلدیہ رامو،گجالا وجئے،موالا سرپنچ چندر شیکھر،نائب سرپنچ سواپنا آڈیلو،یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری ناگاراجو،سوئیم،وکرم،آر۔راجنا،علیم،لائین گروپ کے ذمہ داران موجود تھے۔

News source : shafeeq Ahmed