Lajnatul Ulama Welfare Society, Kadapa releases Islamic Calendar for Year 2026
(اپنا ورنگل)
کڈپہ :
مولانا نوراللہ صاحب کی اطلاع کے مطابق ہر سال لجنۃ العلماء ویلفیئر سوسائٹی کڈپہ کی جانب سے عوامی خدمت کے تحت دینی و دنیاوی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شمسی و قمری تاریخوں پر مشتمل کڈپہ شہر کا اوقاتِ الصلاۃ کے ساتھ سالانہ کیلنڈر شائع کیا جاتا ہے اور عوام میں مفت تقسیم کیا جاتا ہے۔
رواں سال بھی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 2026ء کا نیا کیلنڈر شائع کیا گیا۔ اس کی رسمِ اجراء دفتر دارالقضاء و ہیڈ آفس لجنۃ العلماء ویلفیئر سوسائٹی کڈپہ میں انجام پائی، جو حضرت مولانا مولوی مفتی سید شاہ غوث احمد صاحب نظامی، سجادہ نشین خانقاہ نوریہ قادریہ سہروردیہ کے دستِ مبارک سے عمل میں آئی۔
افتتاحی تقریب میں مولانا مولوی قاضی شیخ محمد علی رشادی صاحب (سکریٹری لجنۃ العلماء ویلفیئر سوسائٹی کڈپہ و گورنمنٹ صدر قاضی کڈپہ)، حضرت مولانا اصغر علی صاحب (صدر سوسائٹی)، جناب فردوس علی انور صاحب اور عبدالقادر صاحب شریکِ محفل رہے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

