Lack of basic and important public medical facilities in Nizamabad Government Hospital, Hafiz Muhammad Laiq Khan along with a delegation met with Mahesh Kumar Goud
حافظ محمد لئیق خان کی وفد کے ہمراہ مہیش کمار گوڑ سے ملاقات ،ایم آر آئی مشین و دیگر طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ،ایڈشنل کلکٹر کو تحریری یاد داشت کی حوالے ۔
(اپنا ورنگل)
نظام آباد :
نائب امیر امارات ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش حافظ محمد لئیق خان نے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر بوما مہیش کمار گوڑ سے انکے دورہ نظام آباد کے موقع پر اپنے قریبی رفقاء و علماء وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ از قبل حافظ محمد لئیق خان نے وفد کے ہمراہ ضلع سرکاری دواخانہ نظام آباد کا دورہ کرتے ہوئے یہاں فراہم عوامی بنیادی و طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں ایک تحریری نمائندگی پیش کی اور گورنمنٹ ہاسپٹل نظام آباد میں عوامی بنیادی و دیگر طبی سہولیات کے فقدان کا تذکرہ کرتے ہوئے مہیش کمار گوڑ کو بتایا کہ گورنمنٹ ہاسپٹل نظام آباد سے رجوع ہونے والے سینکڑوں غریب عوام و مریضوں کو کئی ایک دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حافظ محمد لئیق خان نے بتایا کہ مختلف بیماریوں میں مبتلا اور پیچیدہ امراض کے مریضوں کیلئے اسکینگ مشین اور ایم آر آئی کی سہولت موجود نہیں ہاسپٹل سے رجوع ہونے والے غریب عوام و مریضوں کو گورنمنٹ ہاسپٹل سے باہر خانگی لیبس اور اسکینگ سنٹر سے رجوع ہونا پڑ رہا ہے۔ ایک اسکینگ و ایم آر آئی کیلئے غریب عوام و مریضوں کو 8 تا 10 ہزار روپے کے زائد اخراجات برداشت کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے، حافظ محمد لئیق خان نے اس خصوص میں توجہ دیتے ہوئے گورنمنٹ ہاسپٹل میں عوامی بنیادی و طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے صدر پردیش کانگریس تلنگانہ مہیش کمار گوڑ سے تحریری طور پر نمائندگی کے ذریعے مطالبہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں حافظ محمد لئیق خان نے اس خصوص میں ایک تحریری یادداشت ضلع کلکٹر نظام آباد کو بھی پیش کی ہے، حافظ محمد لئیق خان کی موثر نمائندگی پر صدر پردیش کانگریس تلنگانہ مہیش کمار گوڑ نے بذریعہ فون ضلع کلکٹر نظام آباد کو گورنمنٹ ہاسپٹل میں غریب عوام و رجوع ہونے والے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
News Source : Nadeem Ahmed

