Konda surekha murali meets with cm revanth reddy along with bhatti mahesh goud
حیدرآباد :
(اپنا ورنگل)
ریاست کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو آج جوبلی ہلز میں واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ پر دیوالی تہوار کی پرمسرت مبارکباد پیش کی گئی۔ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرمارکا، تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مہیش گوڑ اور ریاستی وزیر کونڈا سُریکھا اپنے شریک حیات کے ساتھ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے دیوالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر، رہنماؤں نے آپس میں تہوار کی خوشیاں بانٹتے ہوئے روشن مستقبل کی امید ظاہر کی۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے بھی سب کو دیوالی کی خیر و برکت کے پیغام کے ساتھ عوام کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ذرائع کے مطابق، اس ملاقات کے دوران ریاست کے موجودہ سیاسی حالات اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی غیر رسمی تبادلہ خیال ہوا۔
News Source : M. F. Baig Riaz


