Keep moving your tongue in the remembrance of Allah and love for the sake of Allah. Address by Syed Umar Chishti, Mufti Muhammad Fayazuddin Nizami, Moulana Syed Saifullah Qadri Bukhari
(اپنا ورنگل)
بیدر :
سید نا ابورزین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کیا میں تم کو وہ چیز نہ بتاؤں جس پر دین کا دار و مدار ہے جس سے تم دنیا و آخرت کی بھلائی پالوگے اپنے اوپر اہل ذکر (صالحین) کی مجلسوں کو لازم کرلو اور جب تم تنہائی میں رہو تو اپنی استطاعت کے مطابق اپنی زبان کو اللہ کے ذکر میں حرکت دیتے رہو اور اللہ کیلئے محبت کرو۔صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی تبلیغ ہر علاقہ میں پہو نچانے کی مکمل کوشش کی اوراپنی زندگیوں کو وقف کیا۔تابعین نے صحابہ کرام سے جو علم اور معرفت الٰہی کو لیکر اپنے آنے والی نسل تک احکام دن کو پہونچایا اور اولیاء اکرم نے پیغام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم احکام الہی کو مسلسل آج تک بھی اور قیامت تک لوگوں کی رشد و ہدیت کے لئے پہونچتے رہینگے۔
ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی بیدر نے فخرالدین کالونی منا اکھیلی میں 51واں سالانہ صندل شریف درگاہ حضرت سید شاہ فخرالدین قادری بخاری موسیٰ رضا ء ؒ کے مو قع پر جناب یوسف علی جمعدار صدر مسجد فخریہ کی سرپرستی میں منعقدہ جلسہ عظمت اولیاء کومخاطب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم اولیاء اکرم کی تعلیمات اور ان کی تبلیغ کا طریقہ اپنا کر ابنائے وطن تک اسلامی تعلیمات کو پہوچانے کا کام انجام دئے سکتے ہیں۔اور اولیاء اکرام کی تعلیمات اور انکی خانقاہیں ہر مذہب کے ماننے والوں کے لیے امن و سلامتی کا پیغام دے رہی ہیں۔اولیاء کرام سے جوڑے رہنے کی تعلیم اللہ سبحانہ تعالیٰ نے ہم کو دیا ہے اور انکی صحبت و سنگت اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔
جیسا کہ قرآن کریم میں آیا ہے کہ اے ایمان والو تم اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ اور سورہ فاتحہ میں ہم پڑھتے ہیں اے اللہ ان لوگوں کے راستہ پر چلاجن پر تونے اپنا انعام کیا۔اگر ہم قرآن سے پوچھتے ہیں کہ انعام یافتہ کون ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ انبیاء،صدیقین وصالحین ہیں۔یہ اولیاء کی جماعت صرف شخصیتوں کا نام ہی نہیں بلکہ صراط لمستقیم کا نام ہے۔مولانا سید شاہ سیف اللہ قادری بخاری جنیدی سجادہ نشین درگا ہ حضرت سید شاہ پیر پاشاہ قادری ؒ نے اپنے پُر جوش استقبالیہ اور تعاروفی خطاب میں کہا کہ حضور ؐ کا ارشااد ہے یعنی یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ کے پاس مقبول اور محبوب ہے ان کے پاس بیٹھنے والا محروم اور بدبخت نہیں رہ سکتا یعنی اہل اللہ کی صحبت میں بیٹھنے والا انہی کے ساتھ درج ہوجاتا ہے۔ جو اللہ تعالیٰ اللہ والوں کو عطاء کرتا ہے دراصل یہ اہل اللہ کا اکرام ہے۔مولانا سید عمر چشتی مدرگی نے خطاب کرتے ہوئی کہا کہ حضور ؐ سے پوچھا گیا اچھے لوگ کو ن ہیں حضور ؐ نے فرمایا جن کے چہرے کو دیکھنے سے اللہ یاد آجائے۔
انہوں نے دوردھ شریف پڑھتے رہنے کی تلقین۔سیدشاہ مخدوم قادری المعروف سید فصیح اللہ قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت ممدوح ؒ نے نگرانی، سید شاہ سیف اللہ قادری سجادہ نشین پیر پاشاہ قادری نیلنگا نے جلسہ کی صدارت فرمائی۔جناب، سیدشاہ اسد اللہ قادری برادر سجادہ نشین،سید شاہ پیر پاشا قادری مدرگی،ڈاکٹر ذاکر پٹیل ظہراباد،اظہر پٹیل،محمد سلام پاشاہ،محمد معین الدین،سید شاہ بدرالدین شاہ قادری اعجازی، محمد شرف الدین، محمد عبدالصمد منجو والانے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔جناب حافظ وقاری مولانامحمد رفیق پٹیل نظامی کی قراء ت کلام پاک سے جلسہ کی کاروائی کا آغاز ہوا۔، سید شاہ انیس پاشاہ قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت سیدظہورالدین شاہ قادری اتیوال، سید سیف اللہ قادری،نے حمد و نعت پیش کی۔
جناب محمد عبدالصمد منجو والانے نظامت کے فرائض انجام دئے۔15/جما دی الثانی مطابق7/دسمبر بروز اتوار کو بعدبعد ادائیگی نماز عشاء جناب سید شاہ مخدوم قادری بخاری عرف فصیح اللہ قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت سید فخرالدین قادری ؒ نے علمائے مشائخین، مریدین و معتقدین، سر گروہان فقراء کی موجودگی میں جملہ رسومات صندل مالی کی خصوصی خدمات انجام دئے۔گُلہائے عقیدت سلام و نیاز فاتحہ تقسیم تبرکات بدست سجادہ نشین عمل میں آئے۔بعد صندل پر تکلف طعام برائے دنگل کا انعقاد عمل میں آیا۔غلام تاج قوال،نے ساز پر نعتیہ عرفانی کلام پیش کیا۔17/جمادی الثانی مطابق 9/دسمبر بروز منگل بعد نماز فجر ختم قرآن شریف پیش کشی چادر گل، سلام و فاتحہ تقسیم تبرکات بدست سجادہ نشین عمل میں آئے۔
سردی کے باوجود کثیر تعداد میں مریدین و معتقدین کی کثیر تعدادموجود تھی۔ جناب سجادہ نشین کی نگرانی میں جناب سید شاہ مرتضی قادری بخاری ،سید کاظم پاشاہ قادری برادر سجادہ نشین،سید شاہ فہد قادری، سید شاہ نوید قادری، سیدشاہ مجاہد قادری اورجمیع افراد خاندان نے تمام مہمانوں کی گلپو شی فرمائی۔اورتمام مہمانوں کا استقبال کیا۔
News Source : M.A. Samad Manju wala

