کے. ٹی .ار. کا جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں ووٹروں اور کارکنوں سے اظہار تشکر۔

K.T.R Thanks to Every voters and workers of Jubilee Hills by-election

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد :
بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں ووٹ دینے والے تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ حمایت پارٹی کی مضبوط تنظیمی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ نندن نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں نے مہم میں بھرپور دلچسپی لے کر ذمہ داری سے کام انجام دیا۔کے ٹی راما راؤ نے بی آر ایس امیدوار ماگنٹی سنیتا کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آخری راؤنڈ تک بھرپور مقابلہ کیا، حالانکہ وہ سیاست میں نئی تھیں۔ ان کے مطابق سنیتا نے حکمراں جماعت کو سخت چیلنج دیا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس نے حکومت کی "چھ ضمانتوں” کی ناکامی کو عوام کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کیا، اور لوگوں نے خود دیکھا کہ انتخابی عمل کیسے آگے بڑھا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ امیدوار کے بھائی کو بھی صرف تین ووٹ ملے، تاہم پارٹی عوامی مینڈیٹ کا مکمل احترام کرتی ہے۔کے ٹی راما راؤ نے کارکنوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دل برداشتہ نہ ہوں، کیونکہ اس الیکشن نے واضح کر دیا ہے کہ بی آر ایس اب بھی ریاست میں سب سے مضبوط متبادل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں کانگریس قومی سطح پر کمزور پڑے گی۔

بہار کی سیاسی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ وہاں پیدا ہونے والا رجحان ملک کے لیے ایک ابتدائی اشارہ ہے۔

News Source : Agency