جوبلی ہلز ضمنی انتخاب: HYC کے امیدوار سلمان خان کی نامزدگی ناقابل قبول قرار۔

Jubilee hills independent candidate hyc salman nomination rejected

(اپنا ورنگل)

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب سے قبل HYC امیدوار سلمان خان کی نامزدگی مسترد۔ حیدرآباد یوتھ کریج (HYC) کے امیدوار سلمان خان کا نامزدگی فارم جانچ کے دوران ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے سلمان خان کی جانب سے داخل کیے گئے چار سیٹ فارمس کی جانچ کے دوران چند تکنیکی خامیاں اور قواعد کی بعض دفعات کی عدم تکمیل کی نشاندہی کی، جس کی بنیاد پر ان کی نامزدگی کو ناقابل قبول قرار دیا گیا۔جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، جبکہ پولنگ 11 نومبر کو منعقد کی جائے گی۔

News Source : Agency