Jashn-e-Meraj and Jalsa Dastarbandi ceremony were held in Warangal
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
مدرسہ جامعتہ ا لسفیان مومن پورہ ایل بی نگر ورنگل کے زیر اہتمام بتاریخ 16جنوری ،بروز جمعہ ،بوقت بعد نماز عشاء ،بمقام کرسٹل گارڈن فنکشن پیلس ایل بی نگر ورنگل میں ’ جشن معراج النبی ؐ و جلسہ دستار بندی منعقد ہوگا۔ اس جلسہ کی صدارت حضرت سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری نوید بابا سجادہ نشین بارگاہ معشوقیہ عرس جاگیر ورنگل اور زیر حمایت حضرت سید مرتضی ٰ یحییٰ پاشاہ شعیب بابا کریں گے ۔
سید انعام الحق سجادہ بارگاہ حضور غریب نواز اجمیر شریف و سرپرست مدرسہ ہذا کے بدست دستار بندی عمل میں لائی جائے گی ۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت علامہ مولاناقاری الحاج شاہ مفتی شمشاد احمد مصباحی شیخ الحدیث جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی ،مئو ،شرکت کریں گے ۔مہمان نعت خواں سید میر مجتبی حسین حیدر آباد ، حافظ اسماعیل برکاتی حیدر آباد اپنا کلام پیش کریں گے ۔
میز بان مقررمولانا تنویر احمد قادری ہونگے ۔ نظامت کے فرائض محمد محشر رضا انجام دیں گے ۔اپ تمام حضرات سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے ۔ خواتین کے لیے پردے کا معقول انتظام رہے گا۔
News Source : M.F. Baig Riaz

