
ورنگل- 6/ ستمبر
(اپنا ورنگل )
عیدگاہ قلعہ ورنگل شمعون پیٹھ میں جشن میلادالنبی ؐ کے موقع پر توکل ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام توکل ویلفیر ٹرسٹ کے چیرمین محمد عبدالجبار کی جانب سے بڑے پیمانے پر لنگر کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں حضرت سید شاہ علی قادری العمروف عبید بابا برادر سجادہ نشین حضرت معشوق ربانی ؒ عرس جاگیر ورنگل نے شرکت کی۔ آس پاس کے علاقوں کے تمام طبقات کے افراد نے اس لنگر سے استفادہ کیا۔ اس موقع پر محمد عبدالجبار نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی توکل ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے میلاد النبی ؐ کے موقع پر تمام لوگوں کے لئے لنگر اور شیرینی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی مسجد کے امام کے علاوہ ایم ڈی چاند پاشاہ٬ محبوب جانی٬ محمد معشوق٬ دستگیر٬ مرزا حسن علی بیگ٬ انکوش، امتیاز٬ محمد مخدوم٬ صادق٬ شبیر٬ خواجہ٬ سرور٬ یعقوب اور مقامی افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔
News Source : Aleem Danish
