ہنمکنڈہ وڈے پلی میں جلسہ سیرت النبی ؐ و ہمارا معاشرہ

Seerat-un-Nabi (PBUH) and our society gathering at Hanumakanda Wade pally

ورنگل- 16/ ستمبر

(اپنا ورنگل)

انتظامی کمیٹی مسجد علی حسن الراشد و نوجوانان محلہ وڈے پلی ہنمکنڈہ ورنگل کے زیر اہتمام بتاریخ  22 ستمبر بروز پیر بوقت بعد نماز مغرب مسجد ہذا میں جلسہ سیرت النبی ؐ و ہمارا معاشرہ کے موضوع پر ایک عظیم الشان اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جس کی صدارت حضرت مولانا محمد فصیح الدین صاحب قاسمی و رشادی کریں گے اور قرات قران قاری محمد عبداللہ فاضل صاحب سنائیں گے۔ اس جلسے میں بطور مہمان خصوصی ممتاز عالم دین مولانا پی ایم محمد مزمل احمد صاحب رشادی بنگلور کرناٹک مخاطب کریں گے۔ مولانا عبدالعظیم قاسمی، مولانا سید ایوب قاسمی، مولانا محمد محسن قاسمی نقشبندی، مولانا سید بلال افضل، مولانا محمد حسن شریف مظاہری، مفتی منہاج مظاہری، مولانا منور حسین قاسمی، حافظ و قاری حیدر سمیع اللہ حسینی، مفتی زکریا احمد قاسمی خصوصی مدعوئین کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ نظامت کے فرائض مولانا محمد عتیق الرحمن صاحب اسعدی انجام دیں گے۔ آپ تمام سے بھی شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

News Source: M.F. Baig Riaz