مجلس اتحادالمسلمین کےزیر اہتمام اوٹکور میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم واصلاح معاشرہ،پوسٹرس کی رسم اجرائی۔

Jalsa Seerat-un-Nabi (SAW) and social reform in Utkoor, under the auspices of M.I.M

(اپنا ورنگل)

اوٹکور:

نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور منڈل مستقر میں محبوب نگرمتحدہ ضلع کے سطح پر مجلس اتحادالمسلمین اوٹکور کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ سیرت النبی صلی اللۀ علیہ وسلم واصلاح معاشرہ و تقسیم انعامات بتاریخ 22/نومبر 2025 بروز ہفتہ ,بوقت شام 6/بجے سے 11/بجے شب بمقام جامع مسجد پنچ میدان میں انشاء اللۀ کُل جماعتی اجلاس منعقد ہوگا۔اس اجلاس کی صدارت ماجد حسین رکن اسمبلی نامپلی حیدرآباد فرمائیں گے۔

جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی وزیر کھیل و افزائش  ڈاکٹر واکٹی سری ہری ، جابر بن سعید الجابری کوآرڈینیٹر و انچارج مجلس اتحادالمسلمین متحدہ ضلع محبوب نگر،چٹیم رام موہن ریڈی سابق رکن اسمبلی مکتھل،عبدالہادی ایڈوکیٹ سینیر مجلس قائد و صدر مجلس ضلع محبوب نگر شرکت فرمائیں گے۔ جبکہ مہمانان مقررین و علماۓ کرام مولانا پی۔ایم مزمل رشادی والا جاہی دامت وبرکاتہم خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور ،حامد محمد خان سابق امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ، فضیلت الشیخ عبدالرحیم خرم جامعی امیر حلقہ جمعیت اہل حدیث چندو لال بارہ دری، عبدالرحمن تلگو مقرر و تلگو داعی گنٹور آندھراپردیش،مولانا عبدالقوی حسامی دامت وبرکاتہم صدر مدرس مدرسہ فیض العلوم حسینیہ مکتھل، مولانامحمد شفاعت علی نظامی ناظم تعلیمات و خطیب جامع مسجد نارائن پیٹ،مولانا نذیر احمد جامعی صدر رحمانیہ انٹرنیشنل اسکول تانڈور،مولانا عبدالعلیم کوثر قاسمی ناظم مدرسہ فیض العلوم حسینیہ مکتھل ، مولانا غلام حافظ رشادی ناظم مدرسہ تربیت البنات مکتھل خطاب فرمائیں گے۔

اس اجلاس میں امتحان سیرت النبی صلی اللۀ علیہ وسلم کے نتائج کا اعلان کرکے طلباء و طالبات میں انعامات سے نوازہ جاۓگا۔اس عظیم الشان اجلاس کے پوسٹرس کی رسم اجرائی  ایم۔بال ریڈی سابق سرپنچ اوٹکور ،منصور علی،مقبول احمد،ڈاکٹر لیاقت علی،عبادالرحمن کلوال،ناصرخان،محمد رفیع پورلہ،عبدالخالق،محمد یوسف،بابو میان ٹیلر،نذیر احمد پٹپاک، وقاریونس،ضمیر علی امرچنتہ،محمدپاشاہ،محمد عثمان نگری،منیر احمد گدوال ،شیخ سمیع کے علاوہ محمد اسماعیل کے ہاتھوں جامع مسجد پنچ میدان میں عمل میں آئی۔ محمد اسماعیل صدر مجلس اوٹکور ٹاؤن نے تمام عوام الناس سے پرخلوص اپیل کی ہے کہ اس عظیم الشان جلسہ عام میں ضرور شرکت فرماکر علماۓ کرام کے بیانات سے استفعادہ حاصل کرتے ہوۓ اس اوراجلاس کو کامیاب بنائیں۔

News Source : Mohd. Zain ur Rahman