Jagruti Qatar Chairperson Nandini Nari was awarded the Shakti Samman at a ceremony in Qatar. Heartiest congratulations from Kalvakuntla Kavita
(اپنا ورنگل)
خلیجی ممالک میں مقیم ہندوستانی ورکرس اور برادری کےلئے نمایاں خدمات کی انجام دہی پر معروف پرواسی بھارتیہ اور تلنگانہ جاگروتی قطر اڈوائزری چیرپرسن نندنی اباگونی کو باوقار ناری شکتی سمان سے سرفراز کیاگیا۔ یہ اعزاز قطر میں بھارتی سفارت خانہ کے زیر اہتمام منعقدہ پرواسی بھارتیہ دیوس تقریب کے دوران دوحہ کے آئی سی سی اشوکا ہال میں پیش کیاگیا۔پرواسی بھارتیہ دیوس ہر سال بیرون ملک میں مقیم ہندوستانیوں کی خدمات کے اعتراف کے طو ر پر منایاجاتاہے۔
رواں سال کی تقاریب میں خواتین کی طاقت اور کردارکو خصوصی طور پر اہمیت دی گئی۔بھارتی سفارت خانہ نے قطر میں بھارتی سماج کےلئے نندنی اباگونی کی مثالی خدمات کی ستائش کی اورانہیں ناری شکتی سمان عطا کیا۔بھارتی سفارتی حکام نے کہاکہ بھارتی ثقافت کے تحفظ اور فروغ میں نندنی کا کردار لائق ستائش ہے۔
ساتھ ہی بھارت اور قطر کے درمیان دوستانہ اورباہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں نندنی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔تلنگانہ جاگروتی کی صدر کلواکنٹلہ کویتا نے ایوارڈ کے حصول پر نندنی کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔تقریب میں بھارتی سفارت خانہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ مختلف ریاستوں کی تنظیموں کے قائدین اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ےہ تقریب خواتین کو بااختیاربنانے کی علامت کے طور پر دیکھی گئی۔جبکہ پرواسی بھارتےہ دیوس 2026کی تقریبات نے دنیا بھر میں مقیم بھارتیوں کے اتحاد اور یکجہتی کو اجاگر کیا۔
News Source : M.F. Baig Riaz

