Instructions to officials to ensure collection of water and property tax. No interest has been waived. Hanamkonda Collector and Municipal Commissioner Chahat Bajpayee
![]()
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ضلع کلکٹر ہنکنڈہ و میونسپل کمشنر ورنگل چاہت باجپائی نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس اور پانی ٹیکس کی ادائیگی پر کوئی ریبیٹ یا سود معافی نہیں ہوگی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ میونسپل کارپوریشن کے بقایا ٹیکس فوری طور پر ادا کریں اور شہر کی ترقی میں تعاون کریں۔انہوںنے ہنمکنڈہ کے انٹگریٹیڈ آفیس کے منی کانفرنس ہال میں میونسپل ریونیو عہدیدار اور انسپکٹرس کے ساتھ ٹیکس وصولیوں کی پیشرفت پر اجلاس منعقد ہوا جس میں کلکٹر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ بعض شہری یہ غلط فہمی رکھتے ہیں کہ جی ایچ ایم سی (GHMC) کی طرح یہاں بھی ریبیٹ دستیاب ہو سکتی ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ میونسپل قوانین جی ایچ ایم سی سے جی ڈبلیو ایم سی مختلف ہیں، اس لیے کسی قسم کا ریبیٹ یا سود کی معافی نہیں دی جائے گی۔کلکٹر نے مزید کہا کہ شہر کو مکمل 15ویں فینانس کمیشن فنڈز حاصل کرنے کے لیے حکومت کے مقرر کردہ ٹیکس اہداف کو حاصل کرنا ضروری ہے۔
ماضی میں ٹیکس اہداف پورے نہ کرنے کی وجہ سے کچھ میونسپالٹیز فنڈز سے محروم رہ گئی ہیں۔میونسپلٹی میں موجودہ وقت میں تقریباً 34 کروڑ روپے کے ٹیکس بقایا ہیں۔ مالی سال کے اختتام تک صرف 30 دن باقی ہیں، لہذا عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹیکس کی مکمل وصولی یقینی بنائیں۔ اس کے لیے دستیاب تمام وسائل، جیسے گاڑیاں اور ہوم گارڈز، استعمال کیے جائیں۔
انہوں نے سرکاری دفاتر سے بقایا ٹیکس کی وصولیوں پر خصوصی توجہ دینے اور اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کی ہدایت بھی دی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز پراسانا رانی، بیررو سری نواس، سمّیا، ٹیکس افسر رام کشن، ریونیو افسران سری نواس، شہزادی بیگم، بکم سنتوش، آئی ٹی مینیجر رمیش اور ریونیو انسپکٹرس نے شرکت کی۔
News Source : Aleem Danish

